Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 41:رَفیقِ سفر کیسا ہو؟
16 - 28
تین روزہ اِجتماعِ پاک کے مُلتان میں
ہر طرف سے آ رہے ہیں قافلے مُلتان میں
بینَ الاقوامی ہمارا اِجتماعِ پاک ہے 
ہیں کئی مُلکوں سے آئے قافلے مُلتان میں 	(وسائلِ بخشش)
سُنَّتوں بھرے اِجتماعات کی تیاری
سُوال : سُنَّتوں بھرے اِجتماعات کی تیاری کِس طرح  کی جائے ؟ 
جواب : سُنَّتوں بھرے اِجتماعات کی تیاری کے لیے زیادہ سے زیادہ چوک دَرس کا اِہتمام کیا جائے ، مَساجد وغیرہ میں دَرس و بیان کے آخر میں اِجتماع کی  بھرپور تَرغیب دِلائی جائے اور تیار ہونے والے اِسلامی بھائیوں کے  ہاتھوں ہاتھ نام بھی  لکھے جائیں ۔  گھر گھر ، دُکان دُکان جا کر اِنفرادی کوشش کی جائے حتّٰی  کہ جس کے نہ آنے کا یقین  ہو اُسے بھی اِجتماع کی دَعوت سے محروم نہ رکھا جائے کیونکہ جب یکے بعد دِیگرے کئی اِسلامی بھائی اُسے  دَعوت دیں گے تو ضَرور اُس کے دِل میں اِجتماع میں حاضِری کی جستجو پیدا ہو گی ۔   
 یوں ہی مکتوب ، فون ، اِنٹرنیٹ اور دِیگر ذَرائع اِبلاغ کے ذَریعے دوسرے شہروں اور  مُلکوں میں  رہنے والے  شناساؤں  تک دَعوت پہنچائی جائے اور پھر اِجتماع میں اُن سے مُلاقات بھی کی جائے تاکہ انہیں اَجنبیت محسوس نہ ہو ۔  دعوتِ اِسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ سے جاری کردہ تشہیری سامان