Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 41:رَفیقِ سفر کیسا ہو؟
15 - 28
ِجتماعات بھی ہیں جن میں دُنیا بھر کے لاکھوں لاکھ  عاشقانِ رَسول  شِرکت کرتے ہیں ۔  ان سُنَّتوں بھرے اِجتماعات میں شِرکت اور عاشقانِ رَسول کے قُرب کی بَرکت سے کئی بِگڑے ہوئے نوجوان راہِ راست پر آ گئے ، بے نمازی ،  نمازی بن گئے ، فیشن کے مَستانے سُنَّتوں کے  دِیوانے  بن گئے ، دُنیا کے بے جا غموں میں گھلنے والے فکرِ آخِرت کی مَدَنی سوچ کے حامِل بن گئے ، سیر و تفریح کی خاطِر سفر کے عادی  مَدَنی قافلوں میں عاشقانِ رَسول کے ہمراہ راہِ خُدا میں سفر کرنے والے بن گئے ۔ یوں اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ سُنَّتوں بھرے اِجتماعات کے ذَریعے دُنیا بھر کے کئی لوگوں کی اِصلاح  کا خوب سامان ہوتا ہے  اور یہی ان  کا مقصد بھی ہے ۔  
پہلا بینَ الاقوامی اِجتماع
سُوال : دعوتِ اسلامی کا پہلا بینَ الاقوامی اِجتماع کہاں ہوا تھا؟  
جواب : دعوتِ اسلامی کا پہلا بینَ الاقوامی سُنَّتوں بھرا اِجتماع بابُ المدینہ( کراچی) کے ککری گراؤنڈ میں مُنعَقِد ہوا ۔  پھر دعوتِ اِسلامی فیضانِ اَولیا کے صَدْقے ترقی کے زینے طے کرتی رہی اور عاشقانِ رَسول کی تعداد میں دِن بدن اِضافہ ہوتا رہا یہاں تک کہ بابُ المدینہ( کراچی) اِجتماع کے لیے ناکافی ہو گیا تو بینَ الاقوامی سُنَّتوں بھرے اِجتماع کے لیے مدینۃُ الاولیا (ملتان)میں واقِع صحرائے مدینہ کے کثیر رَقبہ کا اِنتخاب کیا گیا ۔