Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 41:رَفیقِ سفر کیسا ہو؟
12 - 28
  کے کچھ واقعات بیان فرما دیجیے ۔   
جواب : راہِ علم کا سفر آسان نہیں مگر شوق کی سواری پاس ہو تو دُشواریاں منزل تک پہنچنے میں رُکاوٹ نہیں بنتیں ۔  ہمارے بزرگانِ دِین رَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِیْن  بڑے ذوق و شوق اور لگن کے ساتھ عِلمِ دِین حاصِل کیا کرتے اور اس راہ میں آنے والی تکالیف اور فقر و فاقہ  کو خَندہ پیشانی سے بَرداشت کرتے تھے اور کیوں نہ کرتے کہ عالِم مدِینہ حضرتِ سَیِّدُنا اِمام مالِک عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْخَالِق فرماتے ہیں : یہ عِلم حاصِل نہیں ہو سکتا جب تک اس کی راہ میں فقر و فاقہ کی لذّت نہ چکھی جائے ۔  (1)اِس ضِمن میں بزرگانِ دِین رَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِیْن کے حُصُولِ  عِلم کی کیفیت مُلاحظہ کیجیے :  
حضرتِ سَیِّدُنا اَبُوہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  اپنی طَلبِ عِلم کی کیفیت بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں : میں ہر وقت رَسُوْلُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے ساتھ رہتا تھا حتّٰی  کہ نہ خمیر ی روٹی کھاتا ، نہ دھاری دار لباس پہنتا اور نہ مَرد و عورت میں سے کوئی  میری خِدمت  کے لیے حاضِر ہوتا اور میں بھوک کی شِدَّت سے پیٹ پر پتھر باند ھے رہتا تھا ۔ (2)  
حضرتِ سَیِّدُنا اِمام بخاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْبَارِی  نے طلبِ علم میں بسااوقات 



________________________________
1 -    جامع بیان العلم و فضله ، باب الحض علی استدامة الطلب والصبر ، ص ۱۳۶ ، رقم : ۴۴۲  دار الكتب العلمية بيروت 
2 -    بخاری ، کتاب  فضائل أصحاب...الخ ، باب مناقب جعفر...الخ ، ۲ / ۵۳۶ ، حديث :  ۳۷۰۸ دار الکتب العلمیة  بیروت