کرواتے ہیں ، پھر دَورانِ مُلاقات انہیں اپنے آگے رکھ کر میری طرف اِشارہ کرتے ہیں کہ انہیں داڑھی رکھنے اور عمامہ باندھنے کا کہہ دو ، میں ان اسلامی بھائیوں کو کان میں بولتا ہوں کہ انہیں پہلے نماز کی دعوت تو دو ، جب یہ نمازی بن جائیں گے تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ داڑھی بھی رکھ لیں گے ، عمامہ بھی سجا لیں گے اور زُلفیں بھی بڑھا لیں گے ۔ ہاں اگر آپ کا غالِب گمان ہو جائے کہ میں کہوں گا تو میری بات مان لیں گے تو اب داڑھی رکھنے کا بولنا واجِب ہے مگر عام طور پرایسا نہیں ہوتا ۔
اگر سنتیں سیکھنے کا ہے جذبہ
تم آ جاؤ دیگا سکھا مَدَنی ماحول
تُو داڑھی بڑھا لے عمامہ سجا لے
نہیں ہے یہ ہرگز بُرا مَدَنی ماحول (وسائلِ بخشش )
گھر میں مَدَنی ماحول بنانے کے 19 مَدَنی پھول
سُوال : گھر میں مَدَنی ماحول بنانے کے مَدَنی پھول بیان فرمادیجیے ۔
جواب : گھر میں مَدَنی ماحول بنانے کے لیےمُندَرَجَہ ذَیل 19مَدَنی پھولوں پر عمل کرنے کی عادت بنائیے اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ گھر میں مَدَنی ماحول قائم ہو جائے گا ۔ (۱ ) گھر میں آتے جاتے بلند آواز سے سلام کیجیے ۔ (۲ ) والِدہ یا والِدصاحِب کو آتے دیکھ کر تعظیماً کھڑے ہو جایئے ۔ (۳ ) دن میں کم از کم ایک بار اسلامی بھائی والِد