Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 37:سارے گھر والے نیک کیسے بنیں؟
6 - 37
اور مَدَنی ماحول  بنانے کے لیے نَرمی اور حِکمتِ عملی بہت ضَروری ہے ۔ اگر نرمی کے بجائے گرمی سے کا م لیا تو کسی کی اِصلاح ہونے اور مَدَنی ماحول  قائم ہونے کی کوئی اُمّیدنہیں لہٰذا نرمی اور حِکمتِ عملی اپنا لیجیے ۔ اگر کسی کے والِد صاحب  یا  بھائی داڑھی نہیں رکھتے یا بہنیں اور والِدہ شَرعی پَردہ نہیں کرتیں تو اِبتداءً انہیں داڑھی رکھنے اور شَرعی پردے پر مجبور کرنے کے بجائے نمازی بنانے کی کوشش کی جائے ، جب یہ نمازی بن جائیں تو پھر آہستہ آہستہ انہیں داڑھی رکھنے ، عمامہ سجانے اور شَرعی پَردہ کرنے کی دعوت دیجیے ۔ اَلبتہ اگر  آپ کا غالِب گمان  ہو جائے کہ میں کہوں گا تو میری بات مان لیں گے تو اب داڑھی رکھنے یا پَردہ کرنے کا بولنا لازِم ہے مگر عام طور پرایسا نہیں ہوتا ۔ 
اِسی طرح اگر کسی غیر جانبدار (Neutral ) نوجوان کو مَدَنی ماحول سے وابستہ کرنا ہوتو اُسے بھی اِبتداءً نماز پڑھنے کی تَرغیب دِلائیے ، جب وہ نماز کا پابند ہو جائے تو پھر  آہستہ آہستہ اسے  داڑھی رکھنے ، عمامہ سجانے اور زُلفیں بڑھانے پر آمادہ کیجیے ۔ اگر آپ نے اِبتداءً ہی داڑھی رکھنے ، عمامہ سجانے اور زُلفیں بڑھانے پر زور دیا تو ہو سکتا ہے کہ وہ بَدظن ہو جائے اور آئندہ آپ سے مُلاقات کرنے سے بھی کترائے ۔ (شیخِ طریقت ، اَمیرِ اہلسنَّت ، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرتِ علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رَضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں : ) میرے پاس کئی اسلامی بھائی نئے نئے لوگوں کو لاتے اور مُلاقات