میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو ! ہم میں سے ہر ایک کو چاہیے کہ وہ خود بھی نیکیاں کرے ، گناہوں سے بچے اور اپنے اہلِ خانہ کی بھی اِصلاح کا سامان کرتا رہےکہ انہیں علم و اَدب سکھانا اور ان کی اِصلاح کرنا ہماری ذِمَّہ داری ہے ۔چنانچہ حضرتِ سیِّدُنا اِلْکِیارَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں : ہم پر فرض ہے کہ اپنی اَولاد اور اپنے اہلِ خانہ کو دِین کی تعلیم دیں ، اچّھی باتیں سکھائیں اور اُس اَدب و ہُنر کی تعلیم دیں جس کے بِغیر چارہ نہیں ۔ (1 )
گنہگارو آؤ ، سِیہ کارو آؤ
گناہوں کو دیگا چھڑا مَدَنی ماحول
پِلا کر مئے عشق دیگا بنا یہ
تمہیں عاشقِ مصطَفٰے مَدَنی ماحول (وسائلِ بخشش)
مَدَنی ماحول بنانے کا طریقہ
سُوال : مَدَنی ماحول بنانے کا طریقہ اِرشاد فرما دیجیے ۔
جواب : گھر میں مَدَنی ماحول بنانا ہو یا محلے میں یا خاندان میں اس کے لیے سب سے پہلے اپنے کِردار کو پاکیزہ رکھنا ضَروری ہے ۔ اگرآپ باعمل ، حُسنِ اَخلاق اور اعلیٰ کِردار کے مالِک ہوں گے تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ آپ کی بات جلد اَثر کرے گی اور آپ مَدَنی ماحول بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔ یاد رکھیے ! کسی کی اِصلاح کرنے
________________________________
1 - تفسیرقرطبی ، پ ۲۸ ، التحريم ، تحت الآیة : ۶ ، الجزء : ۹ ، ۱۸/۱۴۸دار الفکر بیروت