سفارش نامہ بھی لکھا ہے کہ”یہ آپ کا بیٹاہے ، جذبات میں آکر بھاگا ہے آپ اس پر شفقت فرمائیے اور اسے معاف کر دیجیے ، آئندہ یہ گھر سے نہیں بھاگے گا“ اس طرح اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں نے کئی روٹھے ہوؤں کو منایا اور بِچھڑے ہوؤں کو ملایا ہے ۔
میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو ! ہر ایک کو اور بالخصوص مَدَنی ماحول سے وابستہ اسلامی بھائیوں کواپنے گھر میں اِس قسم کا ماحول پیدا کرنے سے بچنے کی کوشش کرنی چاہیے کہ ان غلطیوں اور کوتاہیوں کی بِنا پر گھر والے اور دِیگر لوگ بھی عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے بَدظن ہوتے ہیں ۔ اگر بالفرض گھر والوں کی طرف سے بھی کوئی دِل بَرداشتہ بات ہو جائے تب بھی لڑنے جھگڑنے ، مار دھاڑ کرنے اور گھر سے بھاگنے کے بجائے صبرکرنے میں ہی عافیت ہے ۔
تُو نرمی کو اپنانا جھگڑے مٹانا
رہے گا سدا خوشنما مَدَنی ماحول
اے اسلامی بھائی ! نہ کرنا لڑائی
کہ ہو جائے گا بدنُما مَدَنی ماحول (وسائلِ بخشش )
مسلمان کو کس کی نقل کرنی چاہیے؟
سُوال : ایک مسلمان کو بحیثیتِ مسلمان کس کی نقل کرنی چاہیے اور کس کی نقل کرنے سے بچنا چاہیے ؟