Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 37:سارے گھر والے نیک کیسے بنیں؟
31 - 37
 عقیدے والوں سے بہتر ہیں ۔ (پھر اپنے بارے میں اِرشاد فرمایا کہ میں ) اگر ہزار برس جیوں تو فرائض و واجبات تو بڑی چیز ہیں ، جو نوافل و مستحبات مقرر کر دیئے ہیں بے عُذرِ شَرعی ان میں کچھ کم نہ کروں ۔ (1  ) 
منزل تک پہنچ جانے کے بعد اگر شَریعت کا اِتباع لازِم و ضَروری نہ  ہوتا تو سیِّدُالعالمین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم اور اِمامُ الواصِلِین حضرتِ سَیِّدُنا علیکَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم ترکِ بندگی و اِتباع شَرع میں سب سے مُقَدَّم ہوتے مگر یہ بات ہر گز نہیں  بلکہ جس قدر قُربِ حق زیادہ ہوتا ہے شَرع کی باگیں اور زیادہ سخت ہوتی جاتی ہیں ۔سَیّدُ المَعصُومِینصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم رات بھر عبادات و نَوافل میں مَشغول اور کارِ اُمَّت کے لیے گِریاں و مَلُول رہتے ، نماز پنجگانہ تو حضور پر فرض تھی ہی نمازِ تہجد کا ادا کرنا بھی حضورِ اَقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم پر لازِم بلکہ فرض قرار دیا گیا جب کہ اُمَّت کے لیے وہی سُنَّت کی سُنَّت ہے (2  )۔ (3  )اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں نفس و شیطان کی شرارتوں سے محفوظ فرما کر شریعت و سُنَّت کے مُطابق اپنی زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے ۔اٰمِیْن



________________________________
1 -    الیواقیت و الجواھر ، المبحث السادس والعشرون فی بیان...الخ ، ۱/۲۰۶ دار الکتب العلمیة بیروت 
2 -   فتاویٰ رضویہ ، ۲۹/۳۸۸-۳۸۹ ملخصاً 
3 -    مزید معلومات کے لیے اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحْمَۃُ  رَبِّ الْعِزَّت کا تسہیل شُدہ رسالہ بنام”شریعت و طریقت “ اور اَمیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مایہ ناز کتاب ”کفریہ کلمات کے بارے میں سُوال جواب“کے صفحہ337تا341 کا مُطالعہ کیجیے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ معلوما ت میں اِضافہ ہو گا ۔ یہ دونوں کتابیں دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ سے ہدیۃً حاصِل کی جا سکتی ہے ۔  (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ )