عطا کیا ہوا ہے ۔ یہاں تک تو بالکل خالی آیا تھا ۔ تو وہ قلندر بولا : ”بےوقوف تم ہو ، اگر میرے پیر و مُرشِد نے مجھ پر نظر نہ کی ہوتی تو حضور رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ مجھ پر نظرِ کرم کب فرماتے ، یہ اسی نظر کا سبب ہے ۔ “اس پر حضرتِ نظامُ الحق رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے اِرشاد فرمایا : یہ سچ کہتا ہے ۔ پھر فرمایا : بھائیو ! مُرید ہونا اس سے سیکھو ۔ (1 )
بس پیر کی جانب ہی میرا دِل یہ لگا ہو
اس دِل میں سِوا پیر کے کوئی نہ بسا ہو
شریعت و طریقت ایک ہی ہیں
سُوال : کیا شریعت و طریقت دو جُدا جُدا راستے ہیں ؟
جواب : شریعت و طریقت دونوں کو جُدا جُدا راستے سمجھنا گمراہی ہے ۔ بعض جُہال اپنے ا ٓپ کو نماز و روزہ اور شَریعت کے دِیگر اَحکام سے مستثنیٰ (یعنی الگ ) سمجھتے اور اس طرح کی باتیں کرتے سُنائی دیتے ہیں کہ شَریعت کے اَحکام تو اﷲ تعالیٰ تک پہنچنے کا ذَریعہ تھے اور ہم اﷲ تعالیٰ تک پہنچ گئے ، اب ہمیں شریعت کی کیا حاجت؟ ہم تو طریقت پر چل رہے ہیں ۔ ایسے لوگوں کو سنبھل جانا چاہیے کہ ایسی طریقت جو شریعت سے جُدا ہو وہ خُدائے رَحمٰن تک نہیں بلکہ شیطان تک پہنچائے گی ، جنَّت تک نہیں بلکہ جہنم میں لے جائے گی ۔چنانچہ اعلیٰ حضرت ،
________________________________
1 - ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت ، ص ۶۵ملخصاً