Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 37:سارے گھر والے نیک کیسے بنیں؟
26 - 37
 اسے تڑپ ہو گی تو خود ہی آ جائے گا ۔ اب تڑپ تو تھی مگر وہاں جانے کے اَسباب نہ تھے ۔ غرض اسی کشمکش میں ایک سال پانچ دن کا عرصہ گزر گیا ۔ پھر ایک بار خواب میں سَیِّدی قُطبِ مدینہرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی زیارت ہوئی ، میری طَلَب میں مَزید اِضافہ ہو گیا کہ مُرید بھی نہیں کرتے  اور زیارت بھی کرواتے ہیں ۔ پھر دوسرے دن ایک زائرِ مدینہ کے خَط کے ذَریعے  مجھے خوشخبری ملی  کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ  مجھ سمیت کچھ دوسرے اَشخاص کو مُرید کر لیا گیا ہے ۔ 
ضیاء پیر و مُرشِد مِرے رہنما ہیں
سُرورِ دِل و جاں مِرے دِلرُبا ہیں
مُنوَّر کریں قَلبِ عطّاؔر کو بھی
شہا !  آپ دِینِ مُبیں کی ضیا ہیں	 (وسائلِ بخشش )
بیعت ہونے کامقصد
سُوال : پیرِ کامِل سے بیعت کِن اَغراض کے حُصُول کے لیے  ہونی  چاہیے ؟
جواب : پیرِ کامِل سے بیعت ہونے کا مقصد یہ ہونا چاہیے کہ اس کے ذَریعے ایمان کی حفاظت ہو اور اُمُورِ آخرت میں  اس  کی راہ نمائی اور باطنی توجُّہ کی بَرَکت سے اللہ و رسول عَزَّ  وَجَلَّ وَ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  کی ناراضی والے کاموں سے بچتے  ہوئے رِضائے رَبُّ الانام کے مُطابق زندگی گزارنے کی سعادت نصیب ہو ۔ موجودہ زمانے میں بیشتر لوگوں نے ”پیری مُریدی“جیسے اَہم منصب کو