Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 37:سارے گھر والے نیک کیسے بنیں؟
21 - 37
جواب : جی ہاں ! اللہ پاک کی عطا اور اَنبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ  وَالسَّلَام کے فیضان سے اَولیائے عُظَّام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ  السَّلَام کو بھی غیب کا علم حاصِل ہوتا ہے اور وہ غیب  کی خبریں بتاتے ہیں ۔ حضرتِ سَیِّدُنا شیخ عبدُالحق مُحَدِّث دِہلوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی نے اَخبارُالاخیار میں حُضُورغوثِ پاکعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الرَّزَّاق کا یہ اِرشاد نقل کیا ہے : اگر شریعت نے میرے مُنہ میں لگام نہ ڈالی ہوتی تو میں تمہیں بتا دیتا کہ تم نے گھر میں کیا کھایا ہے اور کیا رکھا ہے؟ میں تمہارے ظاہِر و باطِن کو جانتا ہوں کیونکہ تم میری نظرمیں (آر پار نظر آنے والے ) شیشے کی طرح ہو ۔ (  1)  
حضرتِ سَیِّدُنا شاہ وَلِیُّ اللہ مُحدِّث دِہلوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : میرے والدِماجد حضرتِ شاہ عبدُالرَّحیم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْکَریْم فرماتے ہیں کہ میں ایک بار خواجہ قُطبُ الدِّین بختیار کاکی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْکَافِی کے مَزارِ پُراَنوار کی زیارت کے لیے گیا ۔ اُن کی رُوح مُبارک ظاہر ہوئی اور فرمایا : ’’تمہارے یہاں فرزند پیدا ہو گا اُس کانام قُطبُ الدِّین احمد رکھنا ۔‘‘چُونکہ زوجہ بڑھاپےکوپہنچ گئی تھیں اس لیے میں نے خیال کیا شاید اِس اِرشا د سے مُراد بیٹے کا بیٹا (یعنی پوتا ) ہو گا ۔ خواجہ قُطبُ الدِّین بختیار کاکی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْکَافِی میرے اِس دِلی خیال پر فوراً مطلع ہو گئے اور فرمایا : ’’میری یہ مُراد نہیں ہے بلکہ وہ فرزند تمہاری صُلب سے ہو گا ۔‘‘ شاہ وَلِیُّ اللہ صاحب مزید فرماتے ہیں : والدِ ماجِد نے ایک مُدّت 



________________________________
1 -    اخبار الاخیار ، ص۱۵ فاروق اکیڈمی گمبٹ