Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 37:سارے گھر والے نیک کیسے بنیں؟
19 - 37
 اسلامی بھائی کو چاہیے کہ وہ  مَدَنی اِنعام پر عمل کرتے ہوئے شجرۂ قادریہ رضویہ ضیائیہ کے اَوراد و وَظائف  پڑھنے کا معمول بنائے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ  دِین و دُنیا کی بے شمار بَرکتیں نصیب ہوں گی ۔  
قادری کر قادری رکھ قادریوں میں اُٹھا
قدرِ عبدُالقادر قدرت نُما کے واسطے	 (حدائقِ بخشش )
بچپن میں خِلافت
سُوال : حضور  ! کیا کسی کو بچپن میں بھی خِلافت ملی ہے ؟ 
جواب : جی ہاں !  کئی مَشائخِ  کرامرَحِمَہُمُ اللّٰہُ  السَّلَام ایسے ہیں جنہیں  بچپن ہی میں خِلافتیں ملیں ہیں ۔ انہیں ہستیوں میں سے ایک شہزادۂ اعلیٰ حضرت مفتیٔ اعظم ہند حضرتِ علّامہ مولانا محمدمصطفےٰ رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنبھی ہیں جنہیں ایامِ شِیرخوارگی میں ہی خِلافت مِل گئی تھی ۔ چُنانچہ جب آپ کی عمر چھ ماہ تھی اس وقت حضرت شاہ ابو الحسین احمد نوری میاں مارہروی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی بریلی تشریف لائے ، حضرت مفتیٔ اعظم کو گود میں لے کر مُرید کیا ، پھر اپنا لُعابِ دَہن انگشتِ شہادت سے نومولود کے دَہن میں ڈال کر دیر تک دُعاؤں سے نوازتے رہے اور خاندانِ بَرکات کے سارے تیرہ سَلاسِل کی اِجازت و خِلافت مَرحمت فرمائی ۔ آپ نے فرمایا : یہ بچہ مادر زاد ولی ہے ، فیض کے دریا بہائے گا ۔ ( 1 ) 



________________________________
1 -    جہانِ مفتیٔ اعظم ، ص۱۸۳ملخصا رضا اکیڈمی ممبئی