Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 37:سارے گھر والے نیک کیسے بنیں؟
18 - 37
 اَسانید و اِجازات سے نوازا ہے ۔ 
سلسلۂ  قادریہ میں بیعت کروانے کی وجہ 
سُوال : چاروں سَلاسِل میں خِلافت حاصِل ہونے کے باوجود آپ صرف سلسلۂ  قادِریہ  میں ہی  بیعت کرواتے ہیں اس  کی کیا وجہ  ہے ؟ 
جواب : (شیخِ طریقت ، اَمیرِ اہلسنَّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں : ) سلسلۂ قادِریہ میں بیعت کروانے کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ یہ سلسلہ دِیگر سَلاسِل سے  افضل ہے جیساکہ میرے آقااعلیٰ حضرت ، امام اہلسنَّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں : بِلاشُبہ خاندانِ اَقدس قادری تمام خاندانوں سے افضل ہے کہ حضور پُرنور سَیِّدُنا غوثُ الاعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ اَفضلُ الاولیاء و اِمامُ العُرَفاء و سیِّدُالافراد و قطبِ اِرشاد ہیں ۔ (1  ) 
دوسری وجہ یہ ہے کہ میرا مُشاہدہ ہے کہ شجرۂ قادریہ رضویہ کے تمام اَوراد و وَظائف تمام اسلامی بھائی مکمل نہیں پڑھ پاتے تو جب چاروں سَلاسِل میں بیعت  کریں گے تو چاروں کے اَوراد و وَظائف کیونکر  پڑھ پائیں گے؟لہٰذا چاروں سلسلوں میں بیعت ہونے کی خواہش کے بجائے  بہتر یہ ہے  کہ” یَکْ دَرْ گِیْر مُحْکَمْ گِیْر یعنی ایک دروازہ پکڑ اور مضبوطی کے ساتھ پکڑ“ پر عمل کرتے ہوئے ایک  ہی سلسلے میں بیعت ہو کر اسی کے تمام اَوراد و وَظائف  پڑھ لیے جائیں ۔ ہر



________________________________
1 -    فتاویٰ رضویہ ، ۲۶/۵۶۸