تھیں سچ ہے دُعا سے تَقدیر پلٹ جاتی ہے ۔ (1 )
کِن کِن بزرگوں سے خِلافَت ملی؟
سُوال : حضور ! آپ کو کن کن بزرگوں سے خِلافَت حاصِل ہے؟
جواب : (شیخِ طریقت ، اَمیرِ اہلسنَّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں : ) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی اِحْسَانِہٖ ! مجھے چاروں سَلاسِل (یعنی سلسلۂ قادریہ ، چشتیہ ، نقشبندیہ اور سہروردیہ ) کے بزرگوں سے خِلافت حاصِل ہے ۔ سب سے پہلے حضرتِ علّامہ حافِظ عبدُالسَّلام فتح پوری قادری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ الْقَوِی جو قُطبِ مدینہ حضرتِ علّامہ مولانا ضیاءُ الدِّین احمد مَدَنی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْغَنِی کے وکیل و خلیفہ تھے انہوں نے کولمبو (سی لنکا ) میں گیارہ رَبیع الآخر ۱۳۹۹ ھ مُطابق 10مارچ 1979ء کو اپنی خِلافت اور سَیِّدی قُطبِ مدینہ حضرتِ مولانا ضیاءُ الدِّین احمد مَدَنی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْغَنِی کی وَکالت عطا فرمائی ہے ۔ پھرمفتیٔ اعظم پاکستان ، وَقارُ الملت حضرتِ مولانا مفتی محمد وَقارُ الدِّین قادِری رَضوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی نے بھی خِلافت دی ہے ، شارحِ بخاری ، فقیۂ اعظم ہند مفتی محمد شَریفُ الحق امجدی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی نے سَلاسِلِ اَربعہ قادریہ ، چشتیہ ، نقشبندیہ اور سہروردیہ کی خِلافت وکُتُبِ اَحادیث وغیرہ کی اِجازت بھی عطا فرمائی ہے ، اس کے علاوہ جانشینِ سَیِّدی قُطبِ مدینہ حضرت مولانا فضلُ الرَّحمٰن اَشرفی قادری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ الْقَوِی نے بھی اپنی خِلافت اور حاصِل شُدہ
________________________________
1 - مراٰۃ المناجیح ، ۱/۱۱۸ تا ۱۱۹ ضیاء القرآن پبلی کیشنز مرکز الاولیا لاہور