تنظیمی ترکیب کے مُطابِق مَدَنی کام کیجیے
مَدَنی ماحول سے وابستہ اَئمہ کرام کو بھی چاہیے کہ وہ سر پر عمامے شریف کا تاج سجاتے ہوئے تنظیمی ترکیب کے مُطابق مَدَنی کام کریں ۔ اپنے بیانات تنظیمی ترکیب کے مُطابق مثبت اَنداز میں کریں اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کی بَرکتیں آپ خود دیکھ لیں گے ۔ دعوتِ اسلامی بننے سے قبل جب میں بابُ المدینہ (کراچی ) کے علاقے میٹھادر کی”نُور مسجد“میں اِمامت کیا کرتا تھا تو اس وقت میرے بیان کرنے کا اَنداز بھی موجودہ تنظیمی ترکیب کے مُطابق نہ تھا تو مجھے سُننے والے بھی گنتی کے چند اَفراد ہوتے تھے ۔ پھر جب عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کا آغاز ہوا تو میں نے اپنا اَندازِ بیان تبدیل کرتے ہوئے مثبت اور اِصلاحی انداز اِختیار کیا ، جس کی بَرکت سے لوگ آہستہ آہستہ قریب آتے گئے اور یہ کارواں بڑھتا گیا ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اب دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کام کی دُنیا بھر میں دھومیں مچی ہوئی ہیں ۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو ! دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کام کا آغاز ایک مسجد سے ہوا اور ایک مسجد کے امام نے ہی شروع کیا ۔ مَدَنی ماحول سے وابستہ اَئمہ کرام کو چاہیے کہ وہ تنظیمی سوچ اَپناتے ہوئے مَدَنی مَرکز کے طریقۂ کار کے مُطابق اپنے علاقے میں مَدَنی کاموں کی دھومیں مچائیں ۔ ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجتماع میں اوّل تا آخر شِرکت فرمائیں ، نیز ہفتے میں ایک دِن مَدَنی دورہ میں شِرکت