Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 37:سارے گھر والے نیک کیسے بنیں؟
10 - 37
 (۱۶ ) نافرمان بچّہ یا بڑا جب سویا ہو تو 11یا 21 دن تک اُس کے سِرہانے کھڑے ہو کر یہ آیاتِ مُبارَکہ صرف ایک بار اتنی آواز سے پڑھیے کہ اُس کی آنکھ نہ کُھلے : بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط (بَلْ هُوَ قُرْاٰنٌ مَّجِیْدٌۙ(۲۱)فِیْ لَوْحٍ مَّحْفُوْظٍ۠(۲۲)) (1 ) (اوّل و آخر ایک مرتبہ دُرُود شریف ) یاد رہے !  بڑا نافرمان ہو تو سوتے سوتے سرہانے وظیفہ پڑھنے میں اس کے جاگنے کا اَندیشہ ہے خُصُوصًا جبکہ اس کی نیند گہری نہ ہو ، یہ پتا چلنا مشکل ہے کہ صرف آنکھیں بند ہیں یا سو ر ہا ہے لہٰذا جہاں فتنے کا خوف ہو وہاں یہ عمل نہ کیا جائے ، خاص کر بیوی اپنے شوہر پر یہ عمل نہ کرے ۔ (۱۷ ) نیز نافرمان اولاد کو فرماں بردار بنانے کے لیے تا حُصُولِ مُرادنَمازِ فجر کے بعد آسمان کی طرف رُخ کر کے’’یَاشَھِیْدُ‘‘21بار پڑھیے ۔ (اوّل و آخر ایک بار دُرُود شریف ) ۔ (۱۸ ) مَدَنی اِنعامات کے مُطابِق عمل کی عادت بنایئے اور گھر کے جن اَفراد کے اندر نَرم گوشہ پائیں اُن میں اور آپ اگر باپ ہیں تو اَولاد میں نرمی اور حِکمتِ عملی کے ساتھ مَدَنی اِنعامات کا نَفاذ کیجیے ، اللہ  عَزَّوَجَلَّ  کی رَحمت سے گھر میں مَدَنی اِنقلاب بَرپا ہو جائیگا ۔ (۱۹ ) پابندی سے ہر ماہ کم از کم تین دن کے مَدَنی قافِلے میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سُنَّتوں بھرا سفر کر کے گھر والوں کے لیے  بھی دُعا کیجیے ۔ مَدَنی قافِلے میں سفر کی بَرَکت سے بھی گھروں میں مَدَنی ماحول بننے کی مَدَنی بہاریں سننے کو ملتی ہیں ۔ 



________________________________
1 -    ترجمۂ کنزالایمان : بلکہ وہ کمال شرف والا قرآن ہے لوحِ محفوظ میں ۔  ( پ ۳۰ ، البروج : ۲۱-۲۲ )