Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 33: بُرائی کا بدلہ اچھائی سے دیجئے
4 - 27
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!نجاست کو نجاست سے نہیں بلکہ پانی سے پاک کیا جاتا ہے لہٰذا آپ کے ساتھ کوئی کیسا ہی بُرا سُلوک کرے آپ اس سے اچھا سُلوک  کیجیے اور اپنا یوں ذِہن بنائیے کہ ہم اس دُنیا میں جُدائی ڈالنے کے لیے نہیں بلکہ ملانے کے لیے آئے ہیں جیسا کہ مولانا رُوم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِالْقَیُّوم فرماتے ہیں : 
تو بَرائے وَصل کَرْدَن آمدِی
نَے بَرائے فَصل کَرْدن آمدِی	(1  )
یعنی اے انسان! تو مِلانے کے لیے آیا ہے جُدائی ڈالنے کے لیے نہیں آیا ۔ 
ناراض اسلامی بھائیوں کو مَدَنی ماحول سے وابستہ کیجیے 
 ہمیں مسلمانوں میں جُدائی ڈالنے سے بچتے ہوئے انہیں مِلانے کی کوشش کرنی چاہیے ۔  وہ اسلامی بھائی جو پہلے مَدَنی ماحول سے وابستہ تھے اب مَدَنی ماحول سے دُور ہو گئے یا پہلے مَدَنی کاموں میں فَعّال  تھے لیکن اب  روٹھ کر گھروں میں بیٹھ گئے ایسے اسلامی بھائیوں کو تلاش کر کے ان کے پاس خود جا کر ، ہاتھ باندھ کر ، مِنَّت سَماجَت کر کے حکمتِ عملی کے ساتھ انہیں دوبارہ مَدَنی ماحول سے وابستہ کیجیے ۔  اِنفِرادی کوشِش کے ذَرِیعے ان کو پھر سے سنَّتوں کی خدمتوں میں مَصروف کر دیجیے ۔ ہاں! جن پر تنظیمی پابندی لگی ہو اُن کو مت چھیڑئیے ، ان کے بارے میں بڑے ذِمَّہ داران جو تنظیمی فیصلہ فرمائیں اس کے مُطابِق عمل کیجیے ۔   



________________________________
1 -    مثنوی شریف  ، الجزء : ۲ ، ۱ / ۱۷۳ مرکزالاولیالاہور