عمامہ پہن کر عملیات کرنا
سُوال : بعض لوگ عمامہ پہن کر عملیات کرتے ہیں اور پیسے لیتے ہیں ، نیز ان کے ہاں عورتوں کا تانتا بندھا رہتا ہے ، کیا یہ لوگ دعوتِ اسلامی والے ہیں؟
جواب : عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی نے مختلف شعبوں میں مَدَنی کام کرنے کے لیے جہاں دِیگر بے شمار مجالس قائم کی ہیں وہاں پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی پیاری اُمَّت کی غمخواری و بھلائی کے مُقَدَّس جذبے کے تحت ایک مجلس بنام”مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطّارِیہ“بھی بنائی ہے جو دُکھیارے مسلمانوں کاتعویذات کے ذَریعے فِیْ سَبِیْلِ اللہ عِلاج کرنے کی سعی میں مَصروف ہے ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ روزانہ بِلامُبالغہ ہزاروں مسلمان اس سے مستفیض ہوتے ہیں ۔ مجلسِ مکتوبات وتعویذاتِ عطّارِیہ کی طرف سے مختلف اسلامی بھائیوں کو تعویذاتِ عطّارِیہ دینے کی اِجازت ہوتی ہے لیکن کسی کو بھی اپنی طرف سے تعویذات دینے ، پیسے لینے اور عورتیں جمع کرنے کی بالکل اِجازت نہیں ۔ اگر کسی نے ایسا کیا ہو تو اس کی اِجازت بھی منسوخ سمجھی جائے ۔
رہی بات عمامہ باندھ کر عملیات کرنے ، پیسے لینے اور عورتیں جمع کرنے والوں کی تو یاد رکھیے کہ ہر عمامے والا دعوتِ اسلامی والا ہو یہ ضَروری نہیں ۔ عمامہ بازار میں عام ملتا ہے کوئی بھی لے کر باندھ سکتا ہے ۔ دعوتِ اسلامی کی شہرت اور عام مقبولیت دیکھ کر بعض اَفراد لوگوں کو دھوکا دینے اور اپنی دُکان