ممالک کی رنگینیوں کے خواب دیکھنے والے گنبدِخضریٰ کی زیارت کے لیے تڑپنے والے بن گئے ، مال کی محبت میں مَرنے والے فکرِ آخرت میں مبتلا رہنے والے بن گئے ، شراب پینے کی عادت پالنے والے عشق ِ مصطفے ٰ کے جام پینے والے بن گئے ، اپنا وقت فضولیات میں بَرباد کرنے والے اپنا اکثر وقت عبادت میں گزارنے کے لیے مدنی اِنعامات کے عامِل بن گئے ، فحش رَسائل و ڈائجیسٹ کے رَسیا دِینی کُتُب کا مُطالعہ کرنے والے بن گئے ، تفریح کی خاطر ٹُوَر پر جانے کے عادی عاشقانِ رسول کے ہمراہ سنَّتوں کی تربیت کے مَدَنی قافلوں میں سفر کرنے والے بن گئے ، کھاؤ ، پیو اور جان بناؤ کے نعرے کو اپنی زندگی کا محور قرار دینے والے مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے کے عظیم مَدَنی مقصد کو اپنانے والے بن گئے ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں مَدَنی ماحول کی بَرکتوں سے مالا مال فرمائے اور اس میں اِستقامت نصیب فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم (1)
ترا شکر مولا دیا مَدَنی ماحول
نہ چھوٹے کبھی بھی خدا مَدَنی ماحول ( وسائلِ بخشش )
________________________________
1 - مزید تفصیلات جاننے کے لیے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کے مطبوعہ رسالے ”مساجد کے آداب “صفحہ 31تا 33 کا مُطالعہ کیجیے ۔ (شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ )