Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 33: بُرائی کا بدلہ اچھائی سے دیجئے
24 - 27
 کم نہیں لہٰذا اس میں اِستقامت پانے کے لیے اپنے اندر اس کی اَہمیت اُجاگر کیجیے کیونکہ انسان کے دِل میں جس چیز کی  قدر و اَہمیت ہوتی ہے وہ اسے پانے کی کوشش کرتا اور اسے گنوانے سے بچتا ہے ۔ 
مَدَنی ماحول کی بَرکتوں کے بھی کیا کہنے !اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی بَرکت سے لاکھوں مسلمانوں کو گناہوں سے توبہ کی توفیق ملی اور وہ تائِب ہو کر صلوٰۃ و سُنَّت کی راہ پر گامزن ہو گئے ۔ جو بے نمازی تھے نمازی بن گئے ، بدنگاہی کے عادی نگاہیں نیچی رکھنے کی سُنَّت پر عمل کرنے والے بن گئے ، زَرق بَرق لباس پہن کر گلے میں دوپٹا لٹکا کرتفریح گاہوں کی زینت بننے والیاں بے پردگی سے ایسی تائِب ہوئیں کہ مدنی بُرقع ان کے لباس کا حصَّہ بن گیا ، ماں باپ سے گستاخانہ اَنداز اِختیار کرنے والے اُن کا اَدب واِحترام  کرنے والے بن گئے ، جن کی حَرکتوں کی وجہ سے کبھی پورا محلہ تنگ تھا وہ سارے علاقے کی آنکھوں کا تارا بن گئے ، چوری و ڈاکے کے عادی دوسروں کی عزت و آبرو کی حفاظت کرنے والے بن گئے ، کسی غریب کو دیکھ کر تکبر سے ناک بھوں چڑھانے والے عاجزی کے پیکر بن گئے ، ہر وقت حسد کی آگ میں جلنے والے دوسروں کے علم وعمل میں ترقی کی دُعائیں کرنے والے بن گئے ، گانے سننے کے شوقین سنتوں بھرے بیانات اور مَدَنی مذاکرات کے کیسٹ سننے والے بن گئے ، فحش کلامی کرنے والے نعتِ مصطفے ٰ پڑھنے والے بن گئے ، یورپی