کیجیے جبکہ وہ مسئلہ حل کر سکتا ہو ورنہ شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے مزید آگے مثلاً حلقہ مُشاورت کے نگران سے رُجُوع کیجیے ، یہاں بھی بات نہ بنے تو بَتَدرِیج ( یعنی ترتیب وار ) اوپر والے ذِمَّہ دار سے ترکیب بنایئے ۔
یاد رکھیے !اگر شَرعی مَصلحت کے بِغیرکسی ایک سے بھی اُس اسلامی بھائی کی بُرائی بیان کی خواہ وہ کتنا ہی بڑا تنظیمی ذِمَّہ دار ہو تو آپ گنہگار و عذابِ نار کے حقدار ہو جائیں گے ۔ اگر آپ کی بات عام کرنے سے غیبتوں ، تہمتوں ، بدگمانیوں اور دِل آزاریوں کے گناہوں کا دروازہ کُھل گیا ، علاقے میں تنظیمی مَسائل کھڑے ہو گئے اور مَدَنی کا موں کو نُقصان پہنچا تو یہ سب مُعامَلات آپ کی آخرت کے لیے سخت نُقصان دِہ ثابت ہو سکتے ہیں ۔ خَلق کے رہبر ، شافعِ محشر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرمایا : فتنہ سویا ہوا ہوتا ہے اسے بیدار کرنے والے پر اللہ عَزَّوَجَلَّ کی لعنت ہو ۔ ( 1 )
دُعا کے لیے مکتوب لکھنے کا طریقہ
سُوال : دُعا یا تعویذات کے لیے مکتوب لکھنے میں کن باتوں کو مدنظر رکھنا چاہیے ؟
جواب : دُعا یا تعویذات کے لیے مکتوب لکھنا ہو تو اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ اس میں کسی کی عیب جُوئی اور اپنے گناہوں کا اِظہار نہ ہو ۔ فی زمانہ علمِ دِین سے
________________________________
1 - جامع صغیر ، حرف الفاء ، فصل فی المحلی بأل من ھذا الحرف ، ص۳۷۰ ، حدیث : ۵۹۷۵ دار الکتب العلمیة بیروت