پمفلٹ میں ذِکر کردہ شخص کو یہ معلوم ہو جائے کہ آپ نے مجھے یہ پمفلٹ دیا اور میں نے اسے پڑھا تو وہ خوش ہو گا یا ناراض؟اس نے جواب دیا : ناراض ۔ میں نے کہا کہ جس پمفلٹ کے پڑھنے میں سراسر نقصان ہی نقصان ہو تو اسے نہیں پڑھنا چاہیے تو میں نے وہ پمفلٹ ضائع کر دیا ۔
بہرحال جو اَخبار اور پمفلٹ وغیرہ مسلمانوں کے عُیُوب و نَقائص کے بیان سے پاک ہوں تو انہیں پڑھنے میں کو ئی مُضایقہ نہیں ۔ اگر آپ حقیقی اَخبار پڑھنا چاہتے ہیں جس سے آپ کے علم و عمل میں اِضافہ ہو اور آپ کی قبر و آخرت بہتر ہو تو شیخ عبدُالحق محدِّثِ دہلویعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی کی اَولیائے کرامرَحِمَہُمُ اللّٰہ ُ السَّلَام کے حالات و واقعات پرمشتمل کتاب ”اَخبارُالاَخیار“پڑھیے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ معلومات میں اِضافے کے ساتھ ساتھ آپ کے دِل میں اَولیائے کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہ ُ السَّلَام کی عقیدت و محبت بھی بڑھے گی ۔ (1 )
کسی کا عیب یا بُرائی دیکھ کر کیا کرنا چاہیے ؟
سُوال : اگر کسی مسلمان میں کوئی عیب یا بُرائی دیکھیں تو کیا کرنا چاہیے ؟
جواب : کسی مسلمان میں کوئی عیب یا بُرائی پائیں تو لوگوں میں اس کا چرچا کرکے اسے
________________________________
1 - مزید معلومات کے لیے شیخِ طریقت ، اَمیرِ اہلسنَّت ، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّارقادری رضوی ضیائیدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رِسالہ ”اَخبار کے بارے میں سُوال جواب“دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ سے ہدیۃً حاصِل کیجیے اور پڑھیے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ معلومات کا اَنمول خزانہ ہاتھ آئے گا ۔ (شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ )