Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 30:دِل جیتنے کا نُسخہ
9 - 41
 کورس میں علمِ دِین سیکھنے کا موقع ملتا ہے لہٰذا  علمِ دِین سیکھنے اور دوسروں کو سکھانے کی نیت بھی کی جا سکتی ہے ۔  ”مدنی اِنعامات و مدنی قافلہ کورس“ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں کی رفتار تیز تر کرنے کا بہترین ذَریعہ ہے لہٰذا اس کے ذَریعے مَدَنی کاموں کی دھومیں مچانے ، لوگوں کی آخرت بہتر بنانے اور ثوابِ آخرت کمانے کی نیتیں بھی  کی جا  سکتی ہیں ۔ ( 1 ) 
 ”مدنی اِنعامات و مدنی قافلہ کورس“کرنے کی اَہمیت
سُوال :  ”مدنی اِنعامات و مدنی قافلہ کورس“ کرنا کیوں ضَروری ہے ؟ 
جواب : دُنیا کا کوئی بھی کام ہو اُسے کرنے سے پہلے سیکھنا پڑتا ہے ۔ اگر کوئی بغیر سیکھے کسی کام کو کرنے کی کوشش کرے گا تو وہ کَمَا حَقُّہٗ اسے  نہیں کر سکے گا ، مثلاً جو شخص درزی نہ ہو اس کو کپڑا سِلائی کرنے کے لیے دے دیا جائے  کہ اس کا کُرتا اور پاجامہ بنا دو تو وہ کرتا اور پاجامہ تو کیا بنائے گا کپڑا ہی  ضائع کر دے گا  کیونکہ  وہ اس  کام کو کرنا ہی نہیں جانتا ۔ یہی وجہ ہے کہ سِلائی کا کام کرنے کے لیے درزی کا سہارا لینا پڑتا ہے اور عمارت بنانے کے لیے مِعمار کی خِدمات  لینی پڑتی ہیں ۔ جب دُنیوی کاموں کو بہتر طریقے سے سر انجام دینے کے لیے سیکھنا پڑتا ہے تو دِین کا کام بَدَرَجۂ اولیٰ سیکھ کر کرنا چاہیے تاکہ صحیح معنوں میں اللہ عَزَّوَجَلَّ 



________________________________
1 -   اب ”مدنی اِنعامات و مدنی قافلہ کورس“ کی جگہ 12دِن کا ”اِصلاحِ اَعمال کورس “ کروایا جاتا ہے ۔  ( شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ )