کی رضا حاصِل کرتے ہوئے دِین کا کام کیا جا سکے ۔
”مدنی اِنعامات و مدنی قافلہ کورس“میں تبلیغ قرآن و سنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کی بَقا ہے کیونکہ دعوتِ اسلامی والوں کا مَدَنی مقصد ہے ”مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے ، اِنْ شَآءَ اللہعَزَّوَجَلَّ ۔ “اِس مدنی مقصد میں کَمَا حَقُّہٗ کامیابی پانے کے لیے ”مدنی اِنعامات و مدنی قافلہ کورس“اِنتہائی ضَروری ہے ، لہٰذا ہر دعوتِ اسلامی والے کو چاہیے کہ وہ ”مدنی اِنعامات و مدنی قافلہ کورس“ ضَرور کرے ، چاہے وہ کسی مجلس کا نِگران ہو یا رُکن یا کوئی بھی عام ذِمَّہ دار اسلامی بھائی ہو ۔ جب آپ یہ کورس کریں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی مَزید ترقی کی مَنازِل طے کرے گی اور اس کے مدنی کاموں کو تَقْوِیَت ملے گی ۔
دَرسِ نظامی اَہم ہے یا مدنی قافلوں میں سفر کرنا؟
سُوال : دَرسِ نظامی کرنا اَہم ہے یا مدنی قافلوں میں سفر کرنا؟
جواب : یقیناً دَرسِ نظامی کرنے کی بہت اَہمیت ہے لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ دعوتِ اسلامی کے جتنے بھی مَدارسُ المدینہ اور جامعاتُ المدینہ ہیں جن میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ ہزارہا طلبا عِلمِ دِین حاصل کر رہے ہیں ، ان میں مدنی قافلوں کی بَرکتیں بھی شامِل ہیں ۔ دعوتِ اسلامی کے اَوائل میں جب مَدارسُ المدینہ و جامعاتُ المدینہ نہیں تھے اس وقت بھی مدنی قافلے راہِ خدا میں سفر کرتے