Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 30:دِل جیتنے کا نُسخہ
7 - 41
ہے تو اس  پر بھی  خُوب خُوب مُبارکباد دِیجیے ۔ 
غمی کی خبر پر تعزیَت
اگر وہ کوئی اَفسوس ناک خبر سُنائے مثلاً کسی عزیز  کے اِنتقال کی  خبر دے تو اس سے تعزیَت کیجیے ، والدین یا اپنی بیماری وغیرہ کا ذِکر کرے تو  اُسے بیماری کے فَضائل بتا کر ہمت اور صبر کی تلقین کرتے ہوئے  اس کی اور اس کے  والدین کی صحتیابی کے لیے دُعا کیجیے ۔ اگر اس کے  جسم پر کہیں پٹی بندھی ہوئی نظر آئے اور وہ خُود نہ بھی بتائے تو آپ رضائے الٰہی کی نیَّت سے  اُس کی غمخواری کرتے ہوئے  اُس سے پوچھ لیجیے کہ پیارے اسلامی  بھائی ! آپ کو یہ کیا ہوا ہے ؟ سامنے والا یہ سوچنے پر مجبور ہو جائے گا کہ مجھے پٹی بندھے ہوئے اتنے  دِن گزر گئے ،  میرے گھر والوں نے  بھی مجھ سے نہیں پوچھا لیکن  دعوتِ اسلامی والے کتنے ہمدرد اور غمخوار ہیں کہ دیکھتے ہی مجھ سے پوچھ لیا ۔ پھر دوبارہ جب مُلاقات ہویا وقت نکال کر اس کے گھر جا کر غمخواری کیجیے اور پوچھیئے   کہ اب آپ کی طبیعت کیسی ہے ؟ اس طرح اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ  وہ ضَرور آپ سے مُتأثر ہو گا ۔ 
دوسروں کی نفسیات کو پیشِ نظر رکھنا
دَورانِ مُلاقات سامنے والے کی نفسیات کو پیشِ نظر رکھنا اِنتہائی ضَروری ہے ۔ اگر اُس کی نوکری کا ٹائم ہویا  بھوک کی شِدَّت ہو یا اِستنجے کی حاجت  ہو یا وہ  کسی اور تکلیف وغیرہ کی وجہ سے اِضطراب( یعنی پریشانی )  میں ہو اور بار بار گھڑی دیکھ رہا