اِجتماع کی دعوت دیجیے ، مدنی اِنعامات پر عمل اور مدنی قافِلوں میں سفر کی تَرغیب دِلا کر دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ کرنے کی کوشش کیجیے ۔ مُلاقات کے دَوران موقع کی مُناسَبت سے مثلاً دَورانِ گفتگو کوئی بات ذہن سے نکل گئی یاد نہیں آ رہی تو ”صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب“بول کر خود بھی دُرُود شریف پڑھیے اور سامنے والے کو بھی پڑھنے کی تَرغیب دیجیے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ دُرُود شریف پڑھنے كی بَرکت سے ثواب ہاتھ آنے کے ساتھ ساتھ بُھولی ہوئی بات بھی یاد آ جائے گی جیسا کہ حدیثِ پاک میں ہے : جب تم کسی چیز کو بُھول جاؤ تو مجھ پر دُرُودِ پاک پڑھو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ وہ چیز تمہیں یاد آجائے گی ۔ (1 )
خُوشی کی خبر پر مُبارکباد
اگر سامنے والا خُوشی کی کوئی خبر سُنائے مثلاً وہ کہے کہ میرے ہاں بچے کی وِلادت ہوئی تو آپ اس کو اس طرح مُبارکباد دِیجیے : مَا شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ مُبارک ہو ، اللہتعالیٰ آپ کی نسلوں کو قیامت تک قائِم رکھے ، آپ کے مدنی مُنّے کو مدینے کا شَیدائی بنائے ۔ پھر اِستِطاعت ہو اور شَرعی رُکاوٹ بھی نہ ہو تو 112 روپے یا جتنی گنجائش ہو مدنی مُنّے کے لیے دے دیجیے ۔ اگر وہ لینے سے اِنکار کرے تو کہیں : بھائی! لے لیجیے ، یہ مدنی مُنّے کی آمد پر آپ کے لیے تُحفہ ہے ۔ آپ کا اس طرح کرنا اُس کو عمر بھر یاد رہے گا ۔ اسی طرح وہ شادی یا منگنی کی خُوشخبری سُناتا
________________________________
1 - القول البدیع ، الباب الخامس فی الصلا ة علیه صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ...الخ ، ص ۴۲۷ مؤسسة الریان بیروت