سامنے والا بھی ٹھیک ٹھیک کہتا رہتا ہے تو یوں کافی وقت اسی ٹھیک ٹھاک میں نکل جاتا ہے ۔ بہرحال دونوں طرف سے ایک ہی جملے کی تکرار کرنے کے بجائے اچھے اچھے کلِمات اِستعمال کرنے چاہییں ۔
دَورانِ مُلاقات نیکی کی دعوت
آجکل کا ماحول ایسا ہے کہ عموماً لوگ مُلاقات کے فوراً بعد حالات پر تبصرہ ، کاروبار پر گفتگو اور تنخواہ وغیرہ کے بارے میں پوچھ گچھ شروع کر دیتے ہیں مگر آپ ہرگز ایسا نہ کیجیے بلکہ موقع کو غنیمت جانتے ہوئے اپنی اور سامنے والی کی آخرت بہتر بنانے کے جذبے کے تحت دَورانِ مُلاقات موقع کی مُناسَبت سے نیکی کی دعوت پیش کیجیے ۔ اگر وہ بے نمازی ہے تو اسے نماز کی دعوت دیجیے ، اگر وہ نمازی ہے لیکن جماعت کا اِہتمام نہیں کرتا تو نمازِ باجماعت پہلی صف میں ادا کرنے کی تَرغیب دِلائیے ۔ یاد رکھیے ! اگر کسی کے بارے میں معلوم نہ ہو کہ یہ بے نمازی ہے یا بِلا اِجازتِ شرعی جماعت چھوڑنے ولا ہے تو اس پر بد گمانی نہ کیجیے اور نہ تجسس کیجیے اور نہ ہی اس سے نماز پڑھنے کے مُتعلق سوال کریں ۔ نماز باجماعت ادا کرنے اور پہلی صف کی فضیلت پر کچھ نہ کچھ روایات زبانی حَرف بہ حَرف یاد کر لیجیے مگر اپنی طرف سے اس کی کوئی شَرح وغیرہ ہر گز بیان نہ کیجیے تاکہ آپ کو تَرغیب دِلانے میں آسانی رہے اور شَرعی غَلَطیاں بھی نہ ہوں ۔ اسی طرح موقع کی مُناسَبت سے کچھ نہ کچھ سُنَّتیں بتا ئیے ، ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے