Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 30:دِل جیتنے کا نُسخہ
39 - 41
 ”مدنی  ماحول“ سے وَابستہ ہونے اور  چھوڑ نے کی وُجُوہات
سُوال : اسلامی بھائیوں کے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور پھرمدنی ماحول  چھوڑ دینے کی کیا  وُجُوہات ہیں ؟ 
جواب : اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی بَرکتیں ظاہِر ہیں ۔ اِن بَرکتوں کو حاصِل کرنے ، اچھی صحبت اَپنانے ، بُری صحبت سے پیچھا چھڑانے ، نَمازوں کی عادت بنانے ، سُنَّتیں اَپنانے ، نیکیوں کی خَصلَت پانے ، گناہوں کی نَحُوسَت سے خود کو بچانے ، نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے اور اپنی دُنیا و آخرت کو  بہتر بنانے کے لیے اسلامی بھائی مدنی  ماحول سے وابستہ ہوتے ہیں ۔ شیطان جب دیکھتا ہے کہ انہیں مدنی ماحول کی خُوب بَرکتیں نصیب ہو رہی ہیں ، ان کی دُنیا وآخرت سَنور  رہی ہے  تو وہ  ان کو مدنی ماحول سے دُور کرنے کی کوشش میں لگ جاتا ہے بالآخر نفس و شیطان کے بہکاوے میں آ کر بعض اسلامی بھائی مدنی ماحول سے دُور ہو جاتے ہیں ۔  
( شیخِ طریقت ، اَمیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہفرماتے ہیں : )اِسلامی بھائیوں کے  مدنی ماحول سے دُور ہونے کی ایک بڑی وجہ کچھ نادان اسلامی بھائیوں  کی غیر اِرادی کوتاہیاں ہیں کہ اسلامی بھائی ایک دوسرے کے دُکھ دَرد اور غَمی خُوشی کے مَواقع میں شریک نہیں ہوتے ۔ اگر آپ کسی کے ہاں شادی وغیرہ خُوشی کے موقع پر نہ جائیں تو اِتنا مَحسُوس نہیں ہوتا مگر غَمی کے موقع پر نہ جائیں تو بَہُت