Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 30:دِل جیتنے کا نُسخہ
38 - 41
اِحساسِ کمتری اور جھجک کا عِلاج
سُوال : اِنفرادی کوشش کے دَوران اِحساسِ کمتری اور جھجک ہو تو کیا کرنا چاہیے ؟ 
جواب : اِنفرادی کوشش کے دَوران نظر اَسباب پر رکھنے کے بجائے خالقِ اَسباب( یعنی اللہ عَزَّوَجَلَّ ) پر رکھیے ۔ اپنی کم مائیگی اور نااہلی کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے دِل ہی دِل میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں دُعا کیجیے کہ  ”یااللہ عَزَّوَجَلَّ ! میرا رَنگ ہے نہ رُوپ اور نہ ہی بات کرنے کا کوئی  ڈَھنگ ہے ، بس  تُو ہی دِلوں کو پھیرنے والا ہے ، اِن لوگوں کے دِل بھی اپنی اِطا عت کی طرف پھیر دے ۔ “ کئی ایسے اسلامی بھائی ہوتے ہیں جن میں  واقعی  بات کرنے کی اتنی صَلاحیت نہیں ہوتی لیکن بڑوں  بڑوں کو دَعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں لے آتے ہیں جبکہ کئی اسلامی بھائی ایسے بھی ہوتے ہیں  جن کو اچھا بولنا آتا ہے لیکن اس کے باوجود وہ  کسی کو مدنی ماحول میں نہیں لا پاتے ۔ اس لیے جب بھی کسی کو نیکی کی دعوت دیں تو اپنے اچھا بولنے کے فَن پر ناز کرنے کے بجائے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی مدد اور اس کے پیارے مَحبوب ، دانائے  غُیُوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکے کرم پر نظر رکھیے ، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ آپ کی جھجک اور اِحساسِ کمتری ختم ہو جائے گی ۔ 
مایوس کیوں ہو عاصیو! تم حوصلہ رکھو
                   رب کی عطا سے ان کا کرم ہے سبھی کے ساتھ	( وسائلِ بخشش )