Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 30:دِل جیتنے کا نُسخہ
30 - 41
 میں پہنچ جاتا ہے ) اور یہ مُضِر ( نقصان دہ )ہے ، مگر یہ دونوں بَرکت والے ہیں اور ان سے مَقصود ہی تَبَرُّک ہے لہٰذا ان کا تمام اَعضاء میں پہنچ جانا فائدہ مند ہے ۔ (  ) 
مُرید کو چاہیے کہ اپنے دِل میں پیر کی محبت اِس قدر بڑھائے کہ مُریدِ کامِل ہو  جائے ۔ اگر بالفرض پیر صاحب بغیر کسی وجہ کے جھاڑ کر نکال بھی دیں تو  اس کی عقیدت ومحبت  میں کمی نہ آئے ۔ اپنے پیر صاحب کی صحبت میں زیادہ سے زیادہ وقت گزارے اور ان کی اِطاعت و فرمانبرداری کرتے ہوئے وہ جو اِرشاد فرمائیں اُس پر عمل پیرا ہو ۔ پیر اپنے مُرید کو شریعت کا  پابند دیکھنا چاہتا ہے لہٰذا مُرید کو چاہیے کہ وہ رضائے الٰہی کے لیے نمازوں کی پابندی ، جماعت کا اِہتمام ، سُنَّت کے مُطابِق چہرے پر داڑھی ، سر پر عمامہ اور سُنَّت کے مُطابِق لباس زیب تن کرے ۔ اسی طرح اگر پیر صاحب مَدنی اِنعامات پر عمل اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے سے خوش ہوتے ہوں تو مُرید کو چاہیے کہ وہ روزانہ فکرِ مدینہ کرتے ہوئے مدنی اِنعامات کے رسالے کو پُر کرے اور ہر مدنی ماہ کی پہلی تاریخ  کو اپنے یہاں کے ذِمَّہ دار کو جمع کروانے کا معمول بھی بنا لے اور سُنَّتوں کی تربیت کے لیے زندگی میں یکمشت 12ماہ ، ہر12 ماہ میں ایک ماہ اور عمر بھر ہر ماہ 3 دن کے لیے عاشقانِ رسول کے ساتھ مَدَنی  قافِلوں میں سفر کرے ۔ مُرید کا ظاہِر و باطِن ایک ہونا چاہیے ، ایسا نہ ہو کہ پیر صاحب کے سامنے تو گِڑ گڑائے ، 



________________________________
1 -    بہارِشریعت ، ۳ / ۳۸۴ ، حِصّہ : ۱۶مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی