Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 30:دِل جیتنے کا نُسخہ
27 - 41
مسجِدکے اندرلے جانا حَرام ہے اگر نَجاست کا خَطرہ نہ ہو تو مکروہ ۔ (1  )ایسا بچّہ یا پاگل یا بے ہوش یا جس پر جِنّ آیا ہوا ہو ان کو دَم کروانے کے لیے بھی مسجد میں لے جانے کی شَریعت میں اِجازت نہیں ۔ اگر آپ چھوٹے بچّے وغیرہ کو مسجدمیں لانے کی بھول کرچکے ہیں تو بَرائے کرم ! فوراً توبہ کرکے آئندہ نہ لانے کا عَہد کیجیے ۔ ہاں فنائے مسجِد مَثَلاً امام صاحِب کے حُجرہ میں بچّے  کو لے جاسکتے ہیں جبکہ مسجد کے اندر سے نہ گزرنا پڑے ۔ 
تلفظ کی دُرُستی کا طریقہ
سُوال : گفتگو میں بولے جانے والے غَلَط اَلفاظ کے  تَلَفُّظ کی دُرُستی  کا طریقہ بیان فرما دیجیے ۔ 
جواب : تَلَفُّظ کی دُرُستی کے لیے اپنے پاس لُغَت رکھنا مُفید ہے ۔ عموماً مارکیٹ میں دَستیاب شُدہ اُردو لُغَات وغیرہ میں لَغْوِیّات اور کفریہ مُحاورات بھی ہوتے ہیں ۔ کاش! لُغَت کی کوئی ایسی کتاب ہو جس میں کُفریات و لَغْوِیّات  وغیرہ نہ ہوں ۔ اس کے علاوہ تَلَفُّظ کی دُرُستی  کے لیے فیضانِ سُنَّت اور مکتبۃُ المدینہ سے شائع ہونے والے مدنی  رَسائِل نیز المدینۃُ العلمیۃ کی کُتُب کا بغور مُطالَعہ بھی بے حد مُفید ہے کیونکہ اِن کُتُب و رَسائِل میں  تَلَفُّظ کی دُرُستی  کا خیال رکھتے ہوئے حتَّی الامکان مشکل اور غیر مشہور اَلفاظ پر



________________________________
1 -    در مختار ، کتاب الصلٰوة ، باب ما یفسد الصلاة  وما یکرہ فیھا ، ۲ / ۵۱۸  دار المعرفة بيروت