Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 30:دِل جیتنے کا نُسخہ
25 - 41
 یَلغار ، ہر طرف بے حیائی کی بَھرمار ، مَساجد کی ویرانیاں ، نمازوں اور سُنَّتوں سے دُوریاں وغیرہ کئی ایسے اَسباب ہیں جن کی وجہ سے میرے دِل میں اللہ عَزَّوَجَلَّ  کے کرم اور نبیٔ پاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی عِنایت سے نیکی کی دعوت دینے  کا جَذبہ بیدار ہوا ۔ شوالُ المکرم 1401ھ مُطابِق ستمبر 1981ء میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کام کا آغاز ہوا ۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ تبلیغِ قرآن و سنَّت کی اس عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کو مَزید ترقی عطافرمائے اور اس مدنی ماحول میں اِستقامت ، ایمان پر زیرِ گُنْبدِ خَضرا  جَلوۂ محبوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم میں شَہادت ، جنَّتُ البقیع میں مَدفَن اور جَنَّتُ الفردوس میں اپنے مَدَنی حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا پڑوس نصیب فرمائے ۔ اٰمین بِجَاہِ النَّبِی الْاَمِیْن  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم 
ترا شکر مولا دیا مدنی ماحول
نہ چھوٹے کبھی بھی خُدا! مدنی ماحول
قیامت تلک یاالٰہی! سَلامت
رہے تیرے عطار کا مدنی ماحول	( وسائلِ بخشش )
اَمیرِاہلسنَّت کے بچپن کا ایک ناخُوشگوار واقعہ
سُوال : امیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  سے عرض ہے کہ اپنے بچپن کا کوئی ایسا واقعہ بیان فرما دیجیے جس سے آپ کے دِل کو بہت صَدمہ پہنچا  ہو؟ 
جواب : ( شیخِ طریقت ، اَمیرِ اہلسنَّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنا ایک دِلخراش واقعہ بیان کرتے ہوئے