مدنی قافلوں میں سفر کریں؟ کہا جاتا ہے کہ اگر گھر میں آگ لگی ہو تو پہلے اُسے بجھانا چاہیے ۔
جواب : گھر میں آگ لگی ہو تو پہلے اُسے بجھانا چاہیے یہ تو دُرُست ہے مگر آگ بجھانے کے لیے اس کا طریقہ بھی آنا چاہیے ۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ آگ بجھانے کے لیے اس میں کُود پڑیں ، آگ بھی نہ بجھے اور خُود بھی جَل کر مَر جائیں ۔ جس علاقے میں مدنی کام بالکل نہ ہو یا کم ہو تو اُس علاقے کے اسلامی بھائیوں کو زیادہ سے زیادہ مدنی قافلوں میں سفر کرنا چاہیے ۔ مدنی قافلوں میں سفر کرنے سے مدنی کام خُود بخود بڑھے گا کیونکہ اُس علاقے کے جو اسلا می بھائی مدنی قافلے کے مُسافر بنیں گے تو وہ مدنی قافلے سے واپس آ کر اپنے علاقے میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچائیں گے اور اسلامی بھائیوں کو مَدَنی اِنعامات کا عامِل اور مَدَنی قافِلوں کا مُسافِر بنانے کی کوشش کریں گے جس سے علاقے میں دعوتِ اسلامی کا مدنی کام بڑھے گا ۔
مجھ کو جذبہ دے سفر کرتا رہوں پروَردگار
سُنَّتوں کی تربیت کے قافِلے میں بار بار ( وسائلِ بخشش )
اَمیرِاہلسنَّت کی خُود داری
سُوال : سُنا ہے آپ مَدارس وغیرہ کا کھانا نہیں کھاتے ؟
جواب : ( شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنَّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں : )اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ میرا