Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 30:دِل جیتنے کا نُسخہ
21 - 41
	صاحب یا اِمام مسجد کے پاس جانے کے  اِنتظار میں ہرگز ہرگز تاخیر مَت کیجیے ۔   
ہاں! اگر وہ  خُود کہے  کہ مجھے عالِمِ دِین کے پاس لے چلو ، میں اِسلام قبول کر لوں گا تو اب چُونکہ مُطالَبہ غیر مُسلِم کی طرف سے ہے لہٰذا کسی عالِمِ دِین کے پاس لے جاتے  ہوئے تاخیر کی صورت میں لے جانے والا گناہ گار نہ ہو گا بلکہ ثواب کا حق دار ہو گا ۔ کلمہ  پڑھا لینے کے بعد اس کو آزاد نہ چھوڑ دیں بلکہ اس کو  ضَروریاتِ دِین کے بارے میں بتائیں  یا پھر کسی سُنّی عالِمِ دِین کے پاس لے کر جائیں جو اس کو دِینِ اِسلام کی بُنیادی باتیں سکھائے ۔ دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والا New muslim course بھی کروایا جا سکتا ہے ۔ آپ خُود اس سے رابطے میں رہیں یا اُس کو کسی اور کے حوالے کر دیں جو اس سے رابطہ رکھے تاکہ وہ شیطان کے بہکاوے سے بچ کر دِینِ اِسلام پر ثابِت قدم رہے ۔ اگر ایسا نہ ہو بلکہ وہ غیر مُسلِم آپ سے دَلائل مانگے یا بَحث و مُباحَثہ کرے اور اپنے کفریہ عَقائد پر دَلائل پیش کرے  تو پھر آپ اس سے بَحث و مُباحَثہ  ہرگز نہ کیجیے بلکہ اس شہر کے کسی ایسے بڑے سُنّی  عالِم دِین کی طرف رہنمائی کر دیں جو اس کے مَذہَب کی مَعلومات رکھتا ہو ، اسے معلوم ہوکہ وہ  کیا کیا اِعتراضات کر سکتا ہے اور ان اِعتراضات کے جوابات کیا  ہیں؟
مَدَنی کام بڑھانے کے لیے مَدَنی قافِلوں میں سفر
سُوال : اگر اپنے علاقے میں مدنی کام نہ ہو تو پہلے اپنے علاقے میں مدنی کام  بڑھائیں یا