جواب : جی ہاں! اگر گھر میں ایسے مدنی اِنعامات پر عمل کرنے کا مَعمول ہو تو مدنی قافلے وغیرہ کے دَوران ایسے مدنی اِنعامات پر عمل مانا جائے گا جیسا کہ مدنی اِنعامات کے رسالے کے صفحہ نمبر 2 پر قاعدہ نمبر 4 میں یہ رِعایت موجود ہے : بعض مدنی اِنعامات ایسے ہیں جن پر صحیح عُذر( یعنی حقیقی مجبوری ) کی بنا پر عمل کی کوئی صورت نہ ہو یا اِس دَوران دوسرے مدنی کام میں مَشغولیت ہے مثلاً ذِمّے دار وغیرہ دِیگر مدنی کاموں میں مَصروفیت کے باعِث کسی مدنی اِنعام مثلاً مدرسۃُ المدینہ بالغان میں شریک نہ ہو سکے یا والدین کی وفات یا ان کے دوسرے شہر رہائش کی صورت میں دَست بوسی اور اَن پڑھ ہونے کے باعِث لکھ کر بات کرنے سے محرومی ہے تو بھی تنظیمی طور پر ان پر عمل مان لیا جائے گا ۔
تم مدنی قافلوں میں اے اسلامی بھائیو!
کرتے رہو ہمیشہ سفر خوشدِلی کے ساتھ
اپنائے جو سَدا کیلئے مدنی اِنعامات
میری دُعا ہے خُلد میں جائے نبی کے ساتھ ( وسائلِ بخشش )
اَمیرقافلہ کو کیسا ہونا چاہیے ؟
سُوال : امیرِ قافلہ کو کیسا ہونا چاہیے ؟
جواب : امیرِ قافلہ کو نہایت ہی سنجیدہ ، بااَخلاق ، مَدَنی اِنعامات کا عامِل ، زبان ، آنکھ اور