Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 30:دِل جیتنے کا نُسخہ
13 - 41
جواب : ایک کام میں کئی نیتیں کی جا سکتی ہیں ۔ اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلسنَّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں : بے شک جو علمِ نیّت جانتا ہے ایک ایک فعل کو اپنے لیے کئی کئی نیکیاں کر سکتا ہے ۔ ( 1 )اس لیے حسبِ حال جتنی نیتیں ہو سکیں کر لیجیے کہ جتنی نیتیں زیادہ ہوں  گی اتنا ہی ثواب بھی زیادہ ہو گا ۔ سب سے پہلے یہ نیت کر  لیجیے کہ میں اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی رضا پانے اور ثوابِ آخرت کمانے کے لیے مدنی قافلوں میں سفر کر رہا ہوں ۔ مدنی قافلے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش  کا ایک بہترین ذریعہ ہیں لہٰذا اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی  کوشش کرنے کی نیت سے مدنی قافلوں میں سفر کیا جائے ۔ 
( شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنَّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں : ) جب بھی مَدَنی قافلے میں سفر کریں تو اپنی تربیت و اِصلاح  کا بھی  ذہن لے کر جائیں اگر فقط دوسرں کی تربیت کا ذہن لے کر جائیں گے تو ہو سکتا ہے کہ آپ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے جیسا کہ ایک مرتبہ بین الاقوامی سنتوں بھرے اِجتماع کے بعد پنجاب کے اسلامی بھائیوں کا ایک مدنی قافلہ اندرونِ سندھ ایک گاؤں میں گیا ۔ ایک یا دو دِنوں کے بعد وہ مدنی قافلہ واپس آ گیا ۔ جب اُن سے ملاقات ہوئی اور واپس آنے کی وجہ  پوچھی گئی تو انہوں نے کہا : ہمیں  ایک ایسے گاؤں میں بھیجا گیا تھا



________________________________
1 -    فتاویٰ رضویہ ،  ۵ / ۶۷۳ رضا فاؤنڈیشن مرکز الاولیا لاہور