فرمانِ عالیشان ہے :
وَ ذَكِّرْ فَاِنَّ الذِّكْرٰى تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِیْنَ(۵۵) ( پ۲۷، الذٰریٰت : ۵۵ ) ترجمۂ کنز الایمان : اور سمجھاؤ کہ سمجھانا مسلمانوں کو فائدہ دیتا ہے ۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ تبلیغِ قُرآن و سُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی نے مدنی کام بڑھانے کے لیے جہاں دِیگر بیشمار مجالس قائم کی ہیں وہیں اس کام کو مُنَظَّم کرنے کے لیے ”مجلسِ اِزدِیادِ حُب “ بھی قائِم کی ہے ، اس کے ساتھ تعاون فرما کر ڈھیروں ڈھیر بَرکتیں حاصِل کیجیے ۔
وَقف کے مال کا ذاتی اِستعمال
سُوال : ذِمَّہ داران وَقف کا فُون یا اِسٹیشنری اپنے اِستعمال میں لا سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب : ذِمَّہ داران وَقف کا فُون یا دِیگر وَقف کی چیزیں اپنے ذاتی اِستعما ل میں نہیں لا سکتے ۔ اگر کسی نے وَقف کی اَشیاء کو اپنے ذاتی کاموں میں اِستعمال کیا تو اس پر تاوان لازِم آئے گا ۔ اعلیٰ حضرت، امامِ اہلسنَّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں : وَقف میں تَصَرُّفِ مالِکانہ حَرام ہے ۔ ( ) وَقف کی چیزیں تنظیمی کاموں کے لیے رکھی جاتی ہیں لہٰذا انہیں فقط تنظیمی کاموں کے لیے ہی اِستعمال کیا جائے ۔
________________________________
1 - فتاویٰ رضویہ ، ۱۶ / ۱۶۲ رضا فاؤنڈیشن مرکز الاولیا لاہور