Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط:29 صُلح کروانے کے فَضائل
41 - 43
شہا! عطار کا پیارا ہے یہ مشتاق عطاری
                                       یہی مژدہ اسے تم بھی سنا دو یارسولَ اللہ	 ( وسائلِ بخشش )
بِچھڑے ہوئے اسلامی بھائیوں پر اِنفرادی کوشش
سُوال :  جو اسلامی بھائی دعوتِ اسلامی کا  مدنی کام چھوڑ کر گھر بیٹھ گئے ہوں انہیں کیسے قریب کیا جائے ؟  
جواب :  جو اسلامی بھائی دعوتِ اسلامی کا  مدنی کام چھوڑ کر گھر بیٹھ گئے ہوں ان پر   بار بار اِنفرادی کوشش کی جائے یہاں تک کہ وہ دوبارہ مدنی کاموں میں فَعّال ہو جائیں ۔  دعوتِ اسلامی کی مَرکزی مجلسِ شوریٰ نے 19مدنی پھولوں پر مُشتمل  ایک پمفلٹ شائِع کیا ہے جسے ہر مدنی مشورے میں تِلاوت و نعت کے بعد پڑھ کر سُنانا ہوتا ہے ۔  ( 1 )  اس میں ایک مدنی پھول یہ بھی ہے ”ایسوں کو ڈھونڈتے رہئے ، جو پہلے آتے تھے مگر اب نہیں آتے ، ہفتے میں کم ازکم ایک بِچھڑے ہوئے اسلامی بھائی کو دوبارہ مَدَنی ماحول سے ضَرور وابستہ کیجیے ۔  ( یہاں وہ مُراد نہیں جن پر تنظیمی پابندی لگی ہو )  ۔ “ جب آپ ایسے اسلامی بھائیوں کے پاس بار بار  جا کر ان سے مُلاقات کریں گے اور  انہیں سمجھائیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّآپ کا سمجھانا انہیں  ضَرور فائدہ دے گا اور وہ دوبارہ مدنی ماحول سے وابستہ ہو کر مدنی کاموں میں مَصروف ہو جائیں گے کہ قرآنِ پاک میں خُدائے رحمٰن عَزَّ  وَجَلَّ  کا 



________________________________
1 -    یہ 19مَدَنی پھول دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ”مدینہ ڈائری“ کے صفحہ13 تا15پر ملاحظہ کیجیے ۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ )