وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی رضا و خوشنودی حاصِل کرنا مقصود ہے تو وہ ان مَواقع کے علاوہ بھی حاصِل کی جا سکتی ہے ۔ بہرحال ہر نعت خواں ایسا ہو، یہ ضَروری نہیں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اچھے اور مُخلص نعت خواں بھی موجود ہیں جو بغیر کسی طَمع و لالچ کے نعتیں پڑھتے اور خوفِ خدا و عشقِ مصطفے ٰعَزَّ وَجَلَّ وَ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم میں روتے اور رُلاتے ہیں ۔ ( 1 )
نعت خواں اسلامی بھائیوں کو چاہیے کہ حاجی محمد مُشتاق عطاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ الْبَارِی کو اپنے لیے نمونہ ( Ideal ) بنائیں اور نعت خوانی کے ساتھ ساتھ مدنی کاموں کی بھی دھومیں مچائیں ۔ یاد رکھیے ! عزّت و عظمت صِرف آواز سے نہیں ملتی اور حاجی محمد مُشتاق عطاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ الْبَارِی کو بھی عزَّت و عظمت فقط آواز کے ذَریعے حاصِل نہیں ہوئی بلکہ ہمارا حُسنِ ظَن ہے کہ اچھی آواز کے ساتھ ساتھ ان کے اندر اِخلاص، دِین کا دَرد اور سُوز و گداز تھا جس کی بدولت انہیں شُہرت اور مقبولیت عامّہ حاصِل ہوئی ۔ ( 2 )
________________________________
1 - مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے شیخِ طریقت، اَمیرِاہلسنَّت حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطاؔر قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ ”نعت خواں اور نذرانہ“ کا مُطالعہ کیجیے ۔(شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ )
2 - ثناخوانِ نبیٔ مقبول، بُلبلِ روضۂ رسُول ، مداح صحابہ وآل بتول، گلزارِ عطاؔرکے مشکبار پھول، مبلغ دعوتِ اسلامی ، الحاج، قاری ابوعبید محمد مشتاق عطاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْبَارِی کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ”عطار کا پیارا “ کامطالَعَہ کیجیے ۔ (شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ )