Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط:29 صُلح کروانے کے فَضائل
38 - 43
بعض لوگ دعوتِ اسلامی کی  مجالس کی  مخالفت بھی  کرتے ہیں مگر اپنی عزت اور وَقار  بَرقرار رکھنے کے لیے اپنے آپ کو دعوتِ اسلامی والا بھی ظاہر کرتے ہیں ۔  ایسوں کو چاہیے کہ وہ اپنے آپ کو دعوتِ اسلامی والا ظاہِر کر کے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں کو نُقصان نہ پہنچائیں ۔  مَرکزی مجلسِ شوریٰ اور دِیگر مجالس کی مُخالفت کرنے والے کبھی بھی دعوتِ اسلامی کے خَیرخواہ نہیں ہو سکتے لہٰذا ایسوں کی صحبت سے دُور رہنے میں ہی عافیت ہے ، کہیں ایسا نہ ہو کہ ان کی صحبت کی وجہ سے تبلیغ قرآن و سُنَّت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کا عظیم مدنی ماحول ہاتھوں سے چھوٹ جائے ۔ 
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یاد رکھیے ! اَنبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام اور فرشتوں کے علاوہ کوئی اور مَعصُوم نہیں ۔  خَطائیں اور لَغزشیں ہر ایک سے  ہوسکتی ہیں ، مَرکزی مجلسِ شوریٰ والوں سے بھی خَطا اوربھول ہو سکتی ہے ، یہ بھی اپنی اِصلاح سے بے نیاز نہیں لہٰذا جب ان سے کوئی خَطا سَرزد  ہو تو آپ اَحسن طریقے سے ان کی اِصلاح کیجیے ، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّآپ انہیں  شکریہ کے ساتھ قبول کرنے والا پائیں گے ۔   
نَعت خواں کو کیسا ہونا چاہیے ؟
سُوال : دعوتِ اسلامی کے نعت خواں کو کیسا ہونا چاہیے ؟