بات مانتے ہوئے اپنی بات واپس لے لیتا ہوں اور کبھی میری بات ان کی سمجھ میں آ جاتی ہے تو وہ اپنی بات واپس لے لیتے ہیں ۔ اِختلافِ رائے اور مُخالفت کے فرق کا لحاظ ضَروری ہے ۔
مُخالفت کرنے والا دَعوتِ اسلامی والا نہیں
سُوال : دعوتِ اسلامی کی مَرکزی مجلسِ شوریٰ کی مُخالفت کرنے والے کی بیعت ختم ہو جاتی ہے یا نہیں ؟
جواب : دعوتِ اسلامی کی مَرکزی مجلسِ شوریٰ کی مُخالفت کرنے والے کی بیعت تو ختم نہیں ہوتی اَلبتہ ایسا شخص دعوتِ اِسلامی والا نہیں ۔ ( شیخِ طریقت، اَمیرِاہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہفرماتے ہیں : ) مَرکزی مجلسِ شوریٰ یا اس کے کسی رُکن کی مُخالفت کرنے والا اگرچہ عمامہ پہنتا ہو، کتنی ہی خوبیوں کا مالِک ہو، اپنے آپ کو دعوتِ اِسلامی والا کہتا اور کہلواتا ہو ایسے شخص سے میں قطعاً بیزار ہوں، اس کا دعوتِ اسلامی سے کوئی تَعَلُّق نہیں ۔ مَرکزی مجلسِ شوریٰ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ میری بنائی ہوئی مجلس ہے جو دعوتِ اسلامی کے مدنی کام کو دُنیا بھر میں عام کر رہی ہے ۔ اس کی مخالفت کرنے والا دَرپَردہ دِینِ اِسلام کی عظیم تحریک کو نُقصان پہنچا نے والا ہے کیونکہ جب لوگ اسی سے بَدظن ہوں گے تو وہ دَعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے کترائیں گے اور یوں وہ اپنی اِصلاح سے محروم رہ جائیں گے ۔