Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط:29 صُلح کروانے کے فَضائل
29 - 43
حِکایت پیشِ خدمت ہے  : 
مختلف زبانوں کا ماہِر پروفیسر
ایک رِیاست کا بادشاہ اَدیبوں کا  بہت مَدّاح  تھا ۔  اس کی سَلطَنت میں مختلف زبانوں کا ماہِر ایک پروفیسر آیا اور اس نے بادشاہ سے کہا کہ ”میں بہت سی زبانوں کا جاننے والا ہوں اور آپ کے مُلک کے سب اَدیبوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ کوئی بھی میری مادری زبان  ( Native Language )  پہچان کر دکھائے ۔ “بادشاہ نے مختلف زبانوں کے ماہر اَدیبوں کو بُلا لیا ۔ سب ایک جگہ جمع ہو گئے اور مُقابلہ بَصُورَتِ مُکالمہ شروع ہوا ۔  سب سے پہلے عَرَبی لُغَت کا ماہِر آیا ، دونوں کا آپس میں عَرَبی زبان میں مُکالمہ ہوا ۔  دونوں کی گفتگو مکمل ہوئی تو پروفیسر کی عَرَبی زبان پر دَسترس سے مُتأثر ہو کر اس ماہرِ عربی نے کہا : ”تمہاری مادری زبان عَرَبی ہے ۔  “پروفیسر نے جواباً کہا : جی نہیں ۔ پھر انگریزی کا ماہِرآیا، اس نے بھی پروفیسرسے انگریزی میں مُکالمے  کے بعد کہا : ”تمہاری مادری زبان اِنگلش ہے ۔ “پروفیسر نے حَسبِ سابِق نَفی میں سَر ہلا دیا ۔ اس طرح بہت سے اَدیب آتے رہے ، جو جس زبان میں گفتگو کرتا تو اس میں پروفیسر کی مہارت دیکھ کر  یہی سمجھتا کہ اس کی مادری زبان یہی  ہے لیکن پروفیسر ہر ایک کو نَفی میں جواب دیتا یہا ں تک کہ کوئی بھی اس کی مادری زبان نہ پہچان سکا ۔ ایک اَدیب نے بادشاہ سے کہا : ” مجھے تین دن کی مہلت دیجیے میں اس کی مادری زبان معلوم کر