Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط:29 صُلح کروانے کے فَضائل
25 - 43
جواب :  ( شیخِ طریقت، اَمیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں :  ) اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں دعوتِ اسلامی والا ہوں اور دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول گویا کہ میرا  مدنی کاموں کا کاروبار ہے ۔  ذِمَّہ داران ومُبلغین اسلامی بھائی  میرے سیلزمین ہیں ۔  ہر دُکان دار کو  وہی سیلزمین اچھا لگتا ہے جو قابِل ، محنتی، مُخلِص اور زیادہ کما کر دینے والا ہو ۔  والدین بھی اسی بیٹے سے زیادہ محبت کرتے ہیں جو زیادہ کما کر لاتا ہے ۔  اِسی طرح مجھے بھی وہ  ذِمَّہ دار سب سے زیادہ عزیز اور پیارا ہے جو نیک و پرہیزگار، خوفِ خدا وعشقِ مصطفے ٰ عَزَّ وَجَلَّ وَ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم میں رونے والا، سُنَّتوں پر عمل کرنے والا اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے لیے اَنتھک کوششیں کرنے والا ہو ۔  روزانہ فکرِ مدینہ کے ذَریعے مدنی اِنعامات کا رِسالہ پُر کر کے ہر مدنی ماہ کی پہلی تاریخ اپنے ذِمَّہ دار کو جمع کرواتا ہو نیز ہر ماہ خود بھی پابندی کے ساتھ مدنی قافِلوں میں سفر کرنے والا اور اِنفرادی کوشش کے ذَریعے دوسروں کو بھی مدنی قافِلوں کا مُسافِر بنانے والا ہو ۔  نیز سب کے ساتھ یکساں تَعَلُّقات رکھنے ، وقت دینے ، حُسنِ اَخلاق سے پیش آنے اور اپنے ماتحت اسلامی بھائیوں پر نَرمی و شَفقت کا بَرتاؤ کرنے والا ہو کہ ایسا ذِمَّہ دار ہر دِلعزیز ہوتا ہے ۔  جو ذِمَّہ دار بَدخُلق، غُصیلہ، تُند مزاج، سمجھانے پر اُلجھنے والا، حُبِّ جاہ کا مریض اور دعوتِ اسلامی کی مجالس کی مُخالفت کرنے والا ہو تو ایسے ذِمَّہ دار سے   میں بھی بیزار، میری شوریٰ اور کابینہ بھی بیزار بلکہ جس اسلامی بھائی کا بھی  اس سے واسطہ پڑتا ہو گا وہ بھی