Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط:29 صُلح کروانے کے فَضائل
24 - 43
ملتا ہے اور یہ وقت بھی قبولیت کا ہوتا ہے چُنانچِہ حضرتِ سَیِّدُنا ابوہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ نبیٔ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  کا فرمانِ عظیم ہے : اللہ عَزَّوَجَلَّ  ہر رات تہائی رات گزر جانے کے بعد آسمانِ دُنیا پر تجلی فرماتا ہے اور اِرشاد فرماتا ہے کہ میں مالِک ہوں، میں مالِک ہوں، کون ہے جو مجھے پُکارے تو میں اس کی دُعا قبول کروں؟ کون ہے جو مجھ سے مانگے تو میں اُسے عطا کروں؟ کون ہے جو مجھ سے بخشش کا سُوال کرے تو میں اس کو مَغفرت کا پَروانہ عطا فرماؤں؟ یہ صَدا  طُلُوعِ فجر تک جاری رہتی ہے ۔  ( 1 )  
پچھلی راتی رَحمت رب دی کرے بلند آوازاں
بخشش منگن والیاں کارن کُھلا ہے دروازہ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یہ ساری فضیلتیں اور بَرکتیں پانے کے لیے تبلیغِ قرآن وسُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے  ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجتماعات میں اوَّل تا آخر شِرکت کیجیے ، مدنی اِنعامات پر عمل اور سُنَّتوں کی تربیت کے لیے عاشقانِ رسُول کے ہمراہ مدنی قافلوں میں سفر کو اپنا مَعمول بنا لیجیے اِنْ شَآءَ اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ دِین و دُنیا کی بے شمار  بَرکتیں نصیب ہوں گی ۔   
ہر دِلعزیز ذِمَّہ دار
سُوال :  کیسا ذِمَّہ دار اچھا اور ہر دِلعزیز ہوتا ہے ؟ 



________________________________
1 -      مسلم، کتاب صلاة المسافرين  و قصرھا، باب الترغیب  فی الدعاء...الخ، ص۲۹۷، حدیث : ۱۷۷۳