دُکاندار اسلامی بھائی کا یہ مدنی ذہن بن جائے کہ وہ اپنی دُکان پر ایک مُستقل بورڈ اس تحریر کا آویزاں کر دے کہ ”ہر جمعرات کو مَغرِب کی نماز کے بعد فیضانِ مدینہ ( ) میں دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار سُنَّتوں بھرا اِجتماع ہوتا ہے لہٰذا جمعرات کے دن عصر کے فوراً بعد دُکان بند ہو جاتی ہے ۔ “اِجتماع کی خاطر دکان جلد بند کر دینے میں اگرچہ بظاہر دُنیوی طور پر چند پیسوں کا نُقصان نظر آتا ہے مگر آخرت کا فائدہ ہی فائدہ ہے ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کمانے اور اپنی آخرت کو بہتر سے بہترین بنانے کی توفیق عطا فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم
کچھ نیکیاں کما لے جلد آخرت بنا لے
کوئی نہیں بھروسا اے بھائی! زندگی کا ( وسائلِ بخشش )
ہفتہ وار اِجتماع کا دَورانیہ
سُوال : ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجتماع میں شرکت کرنے والے اکثر اسلامی بھائی رات حلقوں کے بعد واپس لوٹ جاتے ہیں، یہ اِرشاد فرمائیے کہ ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجتماع کا اِختتام کب ہوتا ہے ؟ نیز اَوَّل تا آخر اِجتماع میں شرکت کرنے کی بَرکتیں بھی بیان فرما دیجیے ۔
________________________________
1 - یہاں اپنے اپنے علاقے اور شہر میں ہونے والے سُنَّتوں بھرے اِجتماع کے مقام اور جگہ کا نام تحریر کر لیا جائے ۔ ( شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ)