Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط:29 صُلح کروانے کے فَضائل
20 - 43
 کی نِیَّت ضَرور کر لینی چاہیے کہ بارگاہِ الٰہی میں وہی اَعمال مَقبول ہوتے ہیں جو اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رضا کے لیے کیے جائیں ۔  
دعوتِ اسلامی کا مدنی کام کرتے وقت رضائے الٰہی کی نیت کے ساتھ ساتھ مَزید ثواب بڑھانے کے لیے اور بھی بہت سی اچھی اچھی نیتیں کی جا سکتی ہیں مثلاً نیکی کی دعوت کے فریضے کو سر اَنجام دینے ، اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں  کی اِصلاح کی کوشش  کرنے ، لوگوں کو نمازی اور سُنَّتوں کا عادی بنانے اور اسلامی تعلیمات کو عام کر کے لوگوں سے جہالت و بَدمذہبی وغیرہ   دُور کرنے    کی نیتیں کی جا سکتی ہیں ۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہمیں اِخلاص کے ساتھ دعوتِ اسلامی کا مدنی کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم
مِرا ہر عمل بس ترے واسطے ہو
                          کر اِخلاص ایسا عطا یاالٰہی	 ( وسائلِ بخشش )
ہفتہ وار اِجتماع میں حاضری کا وقت
سُوال : بعض ذِمَّہ دار اسلامی بھائی ہفتہ وار اِجتماع میں تاخیر سے آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ”ہمیں علاقے والوں کو ساتھ لے کر آنا ہوتا ہے اگر نمازِ مَغرِب علاقے میں ادا نہ کریں تو علاقے والوں کا آنا مشکل ہے “ان کا ایسا کرنا کیسا ہے ؟  
جواب : تبلیغِ قرآن و سُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت جمعرات کو ہو نے وا لے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجتماعات  نمازِ مغرب کے فوراً