Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط:29 صُلح کروانے کے فَضائل
19 - 43
 چھوڑ دے ۔  ( 1 ) لہٰذا ہمیں  ہر طرح سے مسلمانوں کی عزت و عظمت اور جان مال  کا مُحافِظ بننا چاہیے ۔ اگر کوئی تکلیف دے تو اس کی تکلیف پر صبر کرتے ہوئے  اَجر و ثواب کا طالِب ہونا چاہیے ۔  
کوئی دُھتکارے یا جھاڑے بلکہ مارے صبر کر
                          مت جھگڑ، مت بُڑبُڑا، پا اَجر رب سے صبر کر 	 ( وسائلِ بخشش )
مدنی کام کرتے وقت نیَّت
سُوال : دعوتِ اسلامی کا مدنی کام کرتے وقت کیا       نیَّت ہونی چاہیے ؟
جواب : دعوتِ اسلامی کا مدنی کام ہو یا کوئی سا بھی نیک عمل اس میں ثواب حاصل کرنے کے لیے حسبِ حال اچھی اچھی نیتیں کر لینی چاہئیں اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہر ہر نیت پر ثواب ملے گا ۔  بَحر و بَر کے بادشاہ ، دو عالَم کے شہنشاہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرمایا : اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّاتِ یعنی اَعمال کا دارو مدار نیتوں پر ہے ۔   ( 2 ) اِس حدیثِ پاک کے تحت شارحِ بخاری حضرتِ علّامہ مفتی شریفُ الحق اَمجدی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : حدیث  کا یہ مَطلب ہوا کہ اَعمال کا ثواب نیَّت ہی پر ہے ، بغیر نیَّت کسی عمل پر ثواب کا اِستحقاق ( یعنی حَقدار )  نہیں ۔  ( 3 )  لہٰذا ہر نیک و جائز  کام کرتے وقت اللہ عَزَّوَجَلَّ  کی رضا و خوشنودی  حاصل کرنے 



________________________________
1 -    بخاری، کتاب الرقاق ، باب الانتھاء عن المعاصی، ۴ / ۲۴۳، حدیث : ۶۴۸۴  
2 -    بخاری، کتاب بدء الوحی ، باب کیف کان بدء الوحی ...الخ، ۱ / ۶، حدیث : ۱ 
3 -    نزھۃ القاری، ۱ / ۲۲۷فرید بک سٹال مرکزالاولیالاہور