Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط:29 صُلح کروانے کے فَضائل
16 - 43
کی طرح ہیں اگر جِسم کے کسی ایک عضو کو تکلیف ہوتی ہے تو سارا جِسم وہ تکلیف محسوس کرتا ہے جیسا کہ بے چین دِلوں کے چین، رَحمتِ دَارَین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ چین ہے : باہَم مَحَبَّت و رَحم و نرمی میں مؤمِنوں کی مثال ایک جِسم  کی سی ہے کہ جب اس کے ایک حصّے کو تکلیف پہنچتی ہے تو باقی جِسم بھی بخار اور بے خوابی کا شِکار ہوجاتا ہے ۔ (  1)  
مبتلائے دَرد کوئی عُضْوْ ہو روتی ہے آنکھ
کس قَدَر ہمدرد سارے جِسم کی ہوتی ہے آنکھ
مسلمانوں میں نفرت و عداوت ڈالنا کیسا؟
سُوال : مسلمانوں میں  دُشمنی و عداوت ڈالنا اور نفرتیں بڑھانا  کیسا ہے ؟ نیز نفرت و عداوت کے اَسباب بھی بیان فرما دیجیے ۔  
جواب :  مسلمانوں کے دَرمیان دُشمنی و عداوت ڈالنا ، نفرتیں پھیلانا اور انہیں آپس میں لڑانا حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام  ہے ۔  ایسے لوگوں کو اللہ عَزَّوَجَلَّ پسند نہیں فرماتا چنانچہ پارہ 20 سُوْرَۂ  قَصَص کی آیت نمبر77 میں خُدائے رحمٰن عَزَّوَجَلَّ کا فرمانِ عبرت نشان ہے :  
وَ لَا تَبْغِ الْفَسَادَ فِی الْاَرْضِؕ-اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ الْمُفْسِدِیْنَ(۷۷)
ترجَمۂ کنزُ الایمان : اور زمین میں فساد نہ چاہ بیشک اللہ فسادیوں کو دوست نہیں رکھتا ۔ 



________________________________
1 -    مسلم، کتاب البر والصلة  والآداب، باب تراحم المؤمنین...الخ ، ص۱۰۷۱، حدیث : ۶۵۸۶