Brailvi Books

قسط22: کیا جنَّت میں والدین بھی ساتھ ہوں گے؟
8 - 47
 عذاب ملے گا ۔  
کافر کو کھانے پر بھی عذاب ہوگا
غیرمُسلِم کو کھانے پر بھى عذاب ملتا ہے کىونکہ کھانے کےذَرىعے اسے قوت حاصِل ہو گى اور ىہ اپنی کفرىہ عبادتىں کرے گا ۔  اگر بھوکا رہتا تو ان کفریہ عبادتوں سے بچا رہتا، اِس لیے کہ آدمی کمزوری کے سبب پڑا رہتا ہے  ۔ (1)اللہ کرے کہ دِل مىں اُتر جائے مىرى بات ۔  اے وہ لوگو جو اِىمان سے دور ہو! دامنِ اِسلام مىں آ جاؤ!اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ دُنىا مىں بھى اَمن ہوگا، قبر مىں بھى اَمن ہوگا، قىامت مىں بھى اَمن ہو گا اور اِنْ شَآءَاللّٰہ عَزَّوَجَلَّ جَنَّتُ الفردوس مىں آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  کا پڑوس ہوگا ۔   
دَرگاہوں پر جانا کیسا؟
سُوال :  دَرگاہوں پر جانا کیسا ہے؟
جواب : مزار شریف پر حاضِری دینا  بالکل جائز ہے ۔ ولی کے قُرب میں مانگی جانے والی دُعا قبول ہوتی ہے جىساکہ قرآنِ کرىم مىں حضرتِ سیِّدُنا زَکرىا عَلٰی نَبِیِّنا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے وَلیہ (حضرتِ مَریم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا)کے قُرب میں دُعا مانگنے کا 



________________________________
1 -   حضرتِ سیِّدُنابا یزید عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْمَجِیْد کی خِدمت میں عرض کیا گیا، آپ بھوکا رہنے پر اتنا زور کیوں دیتے ہیں؟ فرمایا : اگر فرعون بھوکا ہوتا تو کبھی خُدائی کا دعویٰ نہ کرتا اور اگر قارون بھوکا ہوتا تو کبھی بغاوت نہ کرتا ۔  (مَطلب کہ ان لوگوں پرمال کی فِراوانی ہوئی تو سر کش ہو گئے ۔ ) (کَشَفُ المحجوب، باب آدابھم فی الاکل، ص۳۹۰  نوائے وقت پرنٹرز مرکز الاولیا لاھور)