Brailvi Books

قسط22: کیا جنَّت میں والدین بھی ساتھ ہوں گے؟
5 - 47
اچھی نیتیں کرتے رہنا کیسا؟
سُوال : کیا اچھی اچھی نیتیں کرتے رہنا چاہیے ؟ 
جواب : جی ہاں!اچھی اچھی نىتىں تو کرتے رہنا چاہىے مثلاً اگر آپ کى واقعى نىت بنتی ہے تو یوں نیت کریں کہ مىں ہر سال حج کروں گا ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  مىں نے تو یہ نیت کى ہوئى ہے کہ ہر سال حج کروں گا ۔ اب ہر سال جانے کے اَسباب نہ ہوئے یا بعد مىں اِرادہ بدل گىا  اور  نہ جا  پائے تب بھی اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  نىت کا ثواب ملے گا ۔  
باجماعت نماز پڑھنے کی نیت
یہ نیت کرلیجیے کہ جب تک زندہ رہوں گا پانچوں وقت جماعت کے ساتھ نماز پڑھوں گا ۔  دِل مىں یہ نىت پکی ہو چاہے کچھ بھى ہو جائے بلااِجازتِ شرعی نماز کى جماعت نہىں چھوڑوں گا ۔  اگر کبھی رات دیر سے سونے کی وجہ سے آنکھ نہ کھلنے کا اندیشہ ہوا تو اب والد یا والدہ کو بولوں گا کہ مجھے ہر صورت نماز کے لیے اُٹھا دیں ۔ دوست یا مؤذن صاحب سے کہہ دوں گا کہ مجھے نماز کے وقت فون کر دىں ىا خود ہی اپنے موبائل پر اَلارم لگاکر اُٹھنے کا اِہتمام کروں گا ۔  بہرحال یہ نیت کر لیں کہ جب تک جىوں گا نمازِ باجماعت کی پابندی کروں گا ۔ یہ ایک Powerful(یعنی مضبوط) نىت ہے ۔  جو  یہ نیت کرے گا تو اس کا ثواب بھى اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس کے نامۂ  اَعمال مىں لکھ دىا جائے گا ۔